Brailvi Books

فیضان ربیع الآخر
4 - 7
	نیزفتاوٰی رضویہ میں ہے کہ ”ہمیشہ باوُضُو رہنا اسلام کی سُنَّت ہے۔“(1)
ہروقت باوضو رہنے کے سات فضائل:
	امامِ اہلِ سنّت، سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں کہ بعض عارِفین نے فرمایا: جو ہمیشہ باوُضو رہے اللہتعالیٰ اُس کو سات فضیلتوں سے مُشرّف فرمائے:(۱)…ملائکہ اس کی صُحبت میں رَغبت کریں (۲)…قلم اُس کی نیکیاں  لکھتا رہے(۳)…اُس کے اَعضاء تسبیح کریں (۴)…اُس سے تکبیرِ اُولیٰ فوت نہ ہو (۵)…جب سوئے اللہتعالیٰ کچھ فرشتے بھیجے کہ جِنّ و انس کے شَر سے اُس کی حِفاظت کریں (۶)…سکراتِ موت اس پر آسان ہو(۷)…جب تک باوُضو ہو امانِ الٰہی میں رہے۔(2)
ہررات ختمِ قرآن پاک:
	  حضور غوث اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ پندرہ سال تک رات بھر میں ایک قرآنِ پاک ختم کرتے رہے۔(3)
	حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: میری امت کے بہترین لوگ قرآن اٹھانے والے (حفاظ یاعلما)اور شب بیداری کرنے والے (یعنی تہجدگزار) ہیں ۔(4)
	نیز حضور نبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:جس نے قرآن حفظ کیا اور اس کے حلال کوحلال اور حرام کو حرام ٹھہرایا اللہتعالیٰ اس کی برکت سے اسے جنت میں داخل کرے گا اور اس کے اہل خانہ کے دس افراد کے متعلق اس کی سفارش قبول ہوگی جن پر جہنم واجب ہوچکا تھا۔(5)
	حضرت سیِّدُنا شیخ عبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ روز ایک ہزار رکعت نفل ادا فرماتے تھے۔(6)



________________________________
1 -   فتاوٰی رضویہ ، ۱/۷۰۲
2 -    فتاوٰی رضویہ ، ۱/۷۰۲ ، ۷۰۳
3 -    بهجةالاسرار، ذکرفصول من کلامہ...الخ، ص۱۱۸
4 -    شعب الایمان، باب فی الصلوات، تحسین الصلاة والاكثار منها، ۳/۱۷۰، حدیث : ۳۲۴۷
5 -    ترمذی كتاب  فضائل القرآن باب ماجاء فی فضل قارئ القرآن ، ۴ /۴۱۴، حدیث : ۲۹۱۴
6 -    تفریح الخاطر(مترجم)، ص۱۰۸ ۔