Brailvi Books

فیضان ربیع الآخر
5 - 7
نفلی نماز کی اہمیت:
	حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! جب میں آپ کو دیکھتا ہوں تو میرا دل باغ باغ ہو جاتا ہے اور آنکھیں ٹھنڈی ہو تی ہیں ، آپ مجھے ہر چیز کی معلومات عطا فرمادیجئے۔ارشادفرمایا:ہر شے پانی سے بنی ہے ۔ میں نے عرض کی اس چیز کے بارے میں بتائیے جسے اپنا کر میں جنت کو پاسکوں ۔ارشاد فرمایا:کھانا کھلاؤ ،سلام کو پھیلاؤ اور صِلۂ رحمی کرو اور رات میں  نماز پڑھو جب لوگ سوئے ہوں ، تم سلامتی سے داخلِ جنت ہو جاؤ گے۔(1)
	حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:سب سے پہلے قیامت کے دن بندے سے اس کی نماز کا حساب لیا جائے گا، اگر وہ کامل ہوئی تو کامل لکھ دی جائے گی اور اگر مکمل نہ ہوئی تو اللہ پاک اپنے فرشتوں سے فرمائے گا: کیا تم میرے بندے کے پاس کوئی نفل پاتے ہو؟ تو وہ اس کے فرائض کو اس کے نوافل کے ذریعے پورا کر دیں گے پھر اسی طرح زکوٰۃ اور دیگر اعمال کا حساب لیا جائے گا۔(2)
کوئی بندہ عبادت سے بے نیاز نہیں ہو سکتا:
	پیارے و محترم اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: وَاعْبُدْ رَبَّکَترجمہ: اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہو۔یعنی اے حبیب !صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، جب تک موت آپ کی بارگاہ میں حاضر نہیں ہو جاتی اس وقت تک آپ اپنے رب عَزَّوَجَلَّکی عبات میں مصروف رہیں ۔(3)
اس سے معلوم ہوا کہ بندہ خواہ کتنا ہی بڑا ولی بن جائے وہ عبادات سے بے نیاز نہیں ہوسکتا۔ جب سیّد المرسَلین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکو آخری دم تک عبادت کرنے کا حکم دیا گیا، تو ہم کیا چیز ہیں ۔ اس سے ان لوگوں کو نصیحت حاصل کرنی چاہئے جو اپنے آپ کو بڑے بلند مقام و مرتبہ پر فائز سمجھ کر عبادات کے معاملے میں خود کو بے نیاز جانتے ہیں ، انہیں غور کرنا چاہئے کہ وہ کہیں شیطان کے خفیہ اور خطرناک وار کا شکار تو نہیں ہو



________________________________
1 -   مستدرک ، کتاب البر والصلة ، باب ارحموا اھل الارض یرحمکم...الخ، ۵/۲۲۲، حدیث : ۷۳۶۰
2 -    ابوداود ، کتاب الصلاة ، باب قول النبی علیہ السلام کل صلاة...الخ، ۱/ ۳۲۹ ، حدیث : ۸۶۴، ۸۶۶
3 -   تفسیر خازن، ۳/۱۱۲، پ۱۴، سورة الحجر، تحت الآیة :  ۹۹