Brailvi Books

فیضانِ ربیع الاول
84 - 85
وَکَانَ رَسُوْلُ اللہِ بِالْقِسْطِ قَائِمًا		وَکَانَ لِمَا اسْتَرْعَاہُ مَوْلَاہُ رَاعِیًا
وَکَانَ رَسُوْلُ اللہِ یَدْعُوْ اِلَی الْہُدٰی		فَلَبّٰی رَسُوْلُ اللہِ لَبَّیْہِ دَاعِیًا
اَیُنْسٰی اَبَرُّ النَّاسِ بِالنَّاسِ کُلِّہِمْ		وَاَکْرَمُہُمْ بَیْتًا وَشِعْبًا وَوَادِیًا
اَیُنْسٰی رَسُوْلُ اللہِ اَکْرَمُ مَنْ مَشٰی		وَآثارُہٗ بِالْمَسْجِدَیْنِ کَمَا ہِیَا
تَکَدَّرَ مِنْ بَعْدِ النَّبِیِّ مُحَمَّدٍ		عَلِیْہُ سَلَامُ کُلِّ مَا کَانَ صَافِیًا
رَکَنَّا اِلَی الدُّنْیَا الدَّنِیَّۃِ بَعْدَہٗ		وَکَشَّفَتِ الْاَطْمَاعُ مِنَّا مَسَاوِیًا
وَکَمْ مِنْ مَنَارٍ کَانَ اَوْضَحَہٗ لَنَا		وَمِنْ عَلَمٍ اَمْسٰی وَاَصْبَحَ عَافِیًا
اِذَا الْمَرْءُ لَمْ یَلْبَسْ ثِیَابًا مِنَ التُّقٰی		تَقَلَّبَ عُرْیَانًا وَاِنْ کَانَ کَاسِیًا
وَخَیْرُ خِصَالِ الْمَرْءِ طَاعَۃُ رَبِّہٖ		وَلَا خَیْرَ فِیْمَنْ کَانَ لِلہِ عَاصِیًا
ترجمہ: (۱)…رونے والا یادِ نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میں روئے ، مدینۂ منوّرہ زَادَہَا اللہُ شَرَفاً وَّتَعْظِیْماً میں جلوہ افروز روضۂ مبارکہ کو کبھی نہ بھولنا ۔ (۲)…اللہ پاک ہماری طرف سے جانِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو بہترین جزا عطا فرمائے ، بلاشبہ آپ ہدایت یافتہ بھی ہیں اور اوروں کو ہدایت عطا بھی فرماتے ہیں ۔ (۳)…محبوب کبریا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سراپا رحمت وکرم ہیں، نُور ہیں اور اللہ پاک کی روشن دلیل ہیں ۔ (۴)…رسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بھلائی کا حکم ارشاد فرماتے اور بے حیائی اور بُرائی سے منع فرماتے تھے ۔ (۵)…رسولُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم انصاف قائم فرماتے تھے اور جس پر مولیٰ عَزَّ  وَجَلَّ نے نگہبان فرمایا اس کی خوب حفاظت فرماتے تھے ۔ (۶)…ہادیٔ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہدایت کی طرف بُلاتے تھے ، پھر رحمتِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اللہ پاک کے بُلاوے پر لبیک کہا ۔ (۷)…کیا حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عظیم ذات کو بُھلا دیا جائے جو لوگوں میں سب سے بڑھ کر لوگوں کا بھلا فرمانے والے تھے ، جو گھرانے ، قبیلے اور وادی کے اعتبار سے بھی سب سے زیادہ عزت وشرافت والے تھے ۔ (۸)…کیا پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذات با برکات کو بُھلا دیا جائے جو سب سے زیادہ کریم ہیں اور جن کی برکتیں آج بھی دونوں مسجدوں (مسجد نبوی ومسجدِ حرام) میں موجود ہیں ۔ (۹)…جانِ کائنات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دُنیا سے پردہ فرمانے کے بعد ہر چیز بے لُطف ہوگئی، جانِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر ہر اُس چیز کا سلام ہو جو کبھی خوشگوار تھی ۔ (۱۰)…آپ کے پردہ فرمانے کے بعد ہم