Brailvi Books

فیضانِ ربیع الاول
85 - 85
 لوگ گھٹیا دنیا کی طرف جھک گئے ، لالچوں نے ہماری بُرائیوں کے تماشے دکھائے ۔ (۱۱)…کتنے ہی روشنی کی مینار تھے جو مہربان آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ہمارے لئے روشن کئے اور کتنے ہی نشانِ راہ شام تک تھے لیکن جب صبح ہوئی تو وہ مٹ چکے تھے ۔ (۱۲)…آدمی پرہیزگاری کا لباس نہ پہنے تو کتنے ہی کپڑے پہنا ہوا ہو لیکن حقیقت میں بے لباس پھر رہا ہے ۔ (۱۳)…آدمی کی بہترین خوبی یہ ہے کہ پاک ربّ کی فرمانبرداری کرے ، جو ربّ کا نا فرمان ہے اُس میں کوئی بھلائی نہیں ۔