لوگوں میں مجھ پرسب سے زیادہ احسان کرنے والے ابوبکر ہیں، اگر میں زمین والوں میں کسی کو خلیل بناتا تو ابو بکر کو بناتا مگر ان سے اسلامی بھائی چارہ ہے اورابو بکرکی کھڑکی کے علاوہ مسجد میں کھلنے والی تمام کھڑکیاں بند کر دو ۔
جان لیجئے کہ حضرات انبیا ئے کرام ، رسل عظام عَلَیْہِمُ السَّلَام اور ان کے علاوہ ہر زندہ کے لئے موت لکھی ہوئی ہے ، اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے ارشاد فرمایا:
اِنَّكَ مَیِّتٌ وَّ اِنَّهُمْ مَّیِّتُوْنَ٘(۳۰) (پ۲۳، الزمر: ۳۰) ترجمۂ کنز الایمان: بیشک تمہیں انتقال فرمانا ہے اور ان کو بھی مرنا ہے ۔
اورارشاد فرمایا:
وَ مَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَؕ-اَفَاۡىٕنْ مِّتَّ فَهُمُ الْخٰلِدُوْنَ(۳۴) كُلُّ نَفْسٍ ذَآىٕقَةُ الْمَوْتِؕ-وَ نَبْلُوْكُمْ بِالشَّرِّ وَ الْخَیْرِ فِتْنَةًؕ-وَ اِلَیْنَا تُرْجَعُوْنَ(۳۵) (پ۱۷، الانبیآء: ۳۴، ۳۵)
ترجمۂ کنز الایمان: اور ہم نے تم سے پہلے کسی آدمی کے لئے دنیا میں ہمیشگی نہ بنائی تو کیا اگر تم انتقال فرماؤ تو یہ ہمیشہ رہیں گے ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے اور ہم تمہاری آزمائش کرتے ہیں برائی اور بھلائی سے جانچنے کو اور ہماری ہی طرف تمہیں لوٹ کر آنا ہے ۔
نیز ایک مقام پریوں فرمایا:
وَ مَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوْلٌۚ-قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُؕ-اَفَاۡىٕنْ مَّاتَ اَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلٰۤى اَعْقَابِكُمْؕ-وَ مَنْ یَّنْقَلِبْ عَلٰى عَقِبَیْهِ فَلَنْ یَّضُرَّ اللّٰهَ شَیْــٴًـاؕ-وَ سَیَجْزِی اللّٰهُ الشّٰكِرِیْن(۱۴۴) وَ مَا كَانَ لِنَفْسٍ اَنْ تَمُوْتَ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ كِتٰبًا مُّؤَجَّلًاؕ-وَ مَنْ یُّرِدْ ثَوَابَ الدُّنْیَا نُؤْتِهٖ مِنْهَاۚ-وَ مَنْ یُّرِدْ ثَوَابَ الْاٰخِرَةِ نُؤْتِهٖ مِنْهَاؕ-وَ سَنَجْزِی الشّٰكِرِیْنَ(۱۴۵) (پ۴، اٰل عمرٰن: ۱۴۴، ۱۴۵)
ترجمۂ کنز الایمان: اورمحمدتو ایک رسول ہیں ان سے پہلے اور رسول ہوچکے تو کیا اگر وہ انتقال فرمائیں یا شہید ہوں تو تم اُلٹے پاؤں پھر جاؤ گے اور جو اُلٹے پاؤں پھرے گا اللہکا کچھ نقصان نہ کرے گا اور عنقریب اللہشکر والوں کو صلہ دے گا اور کوئی جان بے حکم خدا مرنہیں سکتی سب کا وقت لکھا رکھا ہے اورجو دنیا کا انعام چاہے ہم اس میں سے اُسے دیں اور جو آخرت کا انعام چاہے ہم اس میں سے اُسے دیں اور قریب ہے کہ ہم شکر والوں کو صلہ عطا کریں ۔