شان وعظمت والے خاص اُمَّتی:
جب حضور نبی پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسلام کو دُلہن بنا کر پیش کیا اور نگاہوں کے سامنے اس کا گھونگھٹ اٹھایا تو حضرت سیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اپنا سارا مال اس دُلہن پر نثار کر دیا، حضرت سیِّدُنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ان کی موافقت میں اپنا نصف مال خرچ کیا، پھر حضرت سیِّدُنا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اس دُلہن کا ولیمہ کیا اور جیشِ عُسْرَت (غزوۂ تبوک)کے موقع پر جہیز دیا اور حضرت سیِّدُنا مولیٰ علیُ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے جان لیا کہ دنیا اس دُلہن کی سوکن ہے اور یہ دونوں ایک ساتھ نہیں رہ سکتیں تو آپ نے دنیا کو تین طلاقیں دے کر اس سے اپنا ناطہ توڑ لیا ۔ تمام تعریفیں اللہ پاک کے لئے جس نے ہمیں اس رحمت کے ساتھ خاص فرمایا اور ہم پر اس نعمت کو وسیع کیا اور ہمیں ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی برکت سے یہ کثیر فضائل عطا فرمائے ، اسی لیے ارشاد فرمایا:
كُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّةٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (پ۴، اٰل عمرٰن: ۱۱۰) ترجمۂ کنز الایمان: تم بہتر ہو ان سب امتوں میں جو لوگوں میں ظاہر ہوئیں ۔
دیگر امتوں میں حضرت سیِّدُنا ابو بکر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ جیسا صدیق کہاں ؟ یا حضرت سیِّدُنا عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ جیسی شخصیت کہاں کہ وہ جس راستے سے گزرتے شیطان وہاں سے بھاگ جاتا تھا یا حضرت سیِّدُنا عثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ جیسا تنگی کی تلخی پر صبر کرنے والا کہاں ہے ؟ یا حضرت سیِّدُنا علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم جیسا علم کا گہرا سمندر کہاں ہے ؟ یا حضرت سیِّدُنا حمزہ و حضرت سیِّدُنا عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا جیسی ہستیاں کہاں ؟کیا ان میں حضرت سیِّدُنا طلحہ و حضرت سیِّدُنا زبیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا جیسے رفقاء ہیں؟یا حضرت سیِّدُنا سعد اور حضرت سیِّدُنا سعید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاجیسے ہوسکتے ہیں؟ہرگز نہیں ۔ یا اُن میں حضرت سیِّدُنا عبد الرحمٰن بن عوف و حضرت سیِّدُنا ابو عبیدہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا جیسا کوئی ہے ، اگر تم ان کے ساتھ کسی کو تشبیہ دو تو تمہیں بہت دور کی سوجھی ہے ۔
دیگرامتیں ایسا کہاں سے لائیں:
دیگر امتوں کے زاہدوں میں کوئی حضرت سیِّدُنا اویس قرنی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ جیسا یا ان کے عبادت گزاروں میں کوئی حضرت سیِّدُنا عامر بن عبد قیس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ جیسا ؟ یا پھران کے خوف خدا والوں میں کوئی حضرت