Brailvi Books

فیضانِ ربیع الاول
28 - 85
 جس نے اللہ کے دین کو سمجھا، صلہ رحمی کی اور نیکیوں کا حکم اور برائیوں سے منع کرتا رہا ۔  “ (1)اور ایک روایت میں ہے : ”لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو جھوٹ سے سب سے زیادہ بچنے والا، سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والا، سب سے زیادہ نیکیوں کا حکم کرنے  اور سب سے زیادہ برائیوں سے منع کرنے والا ہے ۔  “ (2)اوریہ بھی ارشادِ نبوی ہے کہ ” لوگ پوشیدہ خزانہ ہیں پس جو دورِ جاہلیت میں سب سے بہتر تھے وہ اسلام میں بھی سب سے بہتر ہیں جبکہ وہ دین میں سمجھ حاصل کریں ۔  “ (3)
بہترین  اور بد ترین لوگ: 
	حضور نبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جس کی عمر طویل اور اعمال اچھے ہیں اور لوگوں میں سب سے بُرا وہ ہے جس کی عمر طویل  اور اعمال بُرے ہیں ۔  “ (4)اور ارشاد فرمایا: ”تم میں سب سے بہتر وہ ہے جس سے خیر کی امید کی جاتی ہے اور اس کے شر سے مامون رہا جاتا ہے اور تم میں سب سے بد تر وہ ہے جس سے خیر کی امید نہیں کی جاتی اور اس کے شر سے حفاظت نہیں ہوپاتی ۔  “ (5)
	ایک بار حضورنبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں تمہارے بہترین لوگوں کی خبر نہ دوں؟ صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے عرض کی: کیوں نہیں؟ ارشاد فرمایا: یہ وہ لوگ ہیں جب انہیں دیکھا جائے تو اللہ یاد آجائے ۔ پھر استفسار فرمایا: کیا میں تمہیں تمہارے برے لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ عرض کی: ضرور بتائیے ۔ ارشاد فرمایا: چغلیاں کھانے والے ، دوستوں کے درمیان  جدائی ڈالنے والے اور سیدھے سادھے لوگوں کو بگاڑنے والے ۔ (6)



________________________________
1 -     نہیں ملی ۔ ۔ ۔ ۔ 
2 -     معجم کبیر، ۲۴ /  ۲۵۷، حدیث: ۶۵۷، بتغیر قلیل
3 -     بخاری، کتاب احادیث الانبیاء، باب قول الله تعالی لقد کان فی یوسف      الخ، ۲ /  ۴۳۳، حدیث: ۳۳۸۳
4 -     ترمذی، کتاب الزھد، باب ۲۲، ۴ /  ۱۴۸، حدیث: ۲۳۳۷
5 -     ترمذی، کتاب الفتن، باب ۷۶، ۴ /  ۱۱۶، حدیث: ۲۲۷۰
6 -     مسند احمد، مسند القبائل، ۱۰ /  ۴۴۳، حدیث: ۲۷۶۷۲، المفرقون بدلہ المفسدون، العیب بدلہ العنت