تک پہنچ گیا اور اسے اپنا روزہ دار ہو نا یاد بھی ہے تو اس کا روزہ ٹوٹ گیا اور اس پر اس روزہ کی قضاء لازم ہو گی۔ (1)
مفتی امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بہارِ شر یعت میں فر ماتے ہیں :’’ ناک میں پانی چڑھایا اور دماغ کو چڑھ گیا روزہ جاتا رہا مگر جب کہ روزہ ہونا بھول گیا ہو تو نہ ٹوٹے گا اگرچہ قصداً ہو۔ ‘‘ (2)
اور بہارِ شر یعت میں ہے:’’ناک سے دوا چڑھائی .....ان سب صورتوں میں صرف قضا لازم ہے کفارہ نہیں ۔‘‘ (3)
وَاللہُ اَعْلَم عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ ٗ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
کتبـــــــــــــــــــــــــــہ
عبدہ المذنب محمد فضیل رضا العطاری عفا عنہ الباری
16ذوالحجۃ الحرام1431ھ23نومبر 2010ء
حالتِ روزہ میں انہیلر کا استعمال کرنا کیسا؟
کیا فرماتے ہیں علماءِ دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا روزے کی حالت میں اِنہیلر (Inhaler)لے سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم
اَلْجَوَاب بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَا لصَّوَاب
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
… فتاوی ہندیۃ ، کتاب الصوم، الباب الرابع فیما یفسد وما لایفسد، ۱/۲۰۲.
2… بہارِ شریعت،حصہ پنجم، روزہ توڑنے والی چیزوں کا بیان،۱/۹۸۷.
3… بہارِ شریعت،حصہ پنجم، روزہ توڑنے والی چیزوں کا بیان،۱/ ۹۸۹، ملتقطاً.