انہیلر کے ذریعے سے سانس لینے سے روزہ ٹوٹ جا تاہے کیونکہ یہ بات مشاہدے سےثابت ہے کہ اِنہیلر میں موجود مادہ مائع کی صورت(Liquid Form) میں ہوتا ہے۔ چنانچہ اس کا وہی حکم ہے جو قصدا ًدھواں سونگھنے کا ہے۔
جیساکہ علامہ علاؤ الدین الحصکفی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:”لو ادخل حلقہ الدخان افطر ای دخان کان و لو عوداً او عنبراً لو ذاکراً لامکان التحرّز عنہ۔“ یعنی اگر کسی نے اپنے حلق میں دھواں داخل کیا جبکہ روزہ یا د بھی تھا ،خواہ دھواں عود کاہویاعنبر کا، روزہ ٹوٹ جائے گا کیونکہ اس سے بچنا ممکن ہے۔ (1)
وَاللہُ اَعْلَم عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ ٗ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
کتبـــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالصالح محمدقاسم قادری
24رمضان المبارک 1427ھ18اکتوبر 2006ء
دورانِ سفر سحر واِفطار کس ملک کے اعتبار سے کیا جائےگا؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم رمضان میں جرمنی سے پاکستان جائیں گے اورہم جرمنی سے روزہ رکھ کرپاکستان کا سفرکریں گے راستے میں کویت میں ہماراپانچ گھنٹے کا قیام ہے اوروہاں پرروزہ افطارکاٹائم ہوجائے گا جب کہ اس وقت جرمنی میں نہیں ہوگاتوکیاہم کویت کے ٹائم پرروزہ افطارکرلیں یاجرمنی کے ٹائم پرہمیں روزہ افطارکرناہوگا؟ سائلہ :روزروبی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
… در مختار، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ، ۳/۴۲۱.