Brailvi Books

روزے کے اہم مسائل
17 - 33
پہنچے اس بات پر اتفاق ہونے کی وجہ سے کہ جس شخص نے پانی میں غسل کیا اور اس کی ٹھنڈک اپنے باطن میں محسوس کی تو اس کا روزہ نہیں ٹوٹا۔ (1)
وَاللہُ اَعْلَم عَزَّ  وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ ٗ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
الجواب صحیح                                                                                                                                                                                                  کتبـــــــــــــــــــــــــــہ
 ابوالصالح محمد قاسم القادری      	                                                                                              المتخصص فی الفقہ الاسلامی
                                                                                                                                                                                                                                                              عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ           
06 رمضان المبارک1435ھ05جولائی 2014ء
ناک میں اسپرے کرنے سے روزہ فاسد ہوگا یا نہیں؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ پچھلے ماہِ رمضان میں میں نے بیماری کی حالت میں دورانِ روزہ ناک میں اسپرے کیا تھا تو کیا وہ روزہ ٹوٹ گیایانہیں اور اس بارے میں مجھ پر کیا حکم ہے کیا وہ روزہ دوبارہ رکھنا ہو گا؟ 
سائل:جابر خان 
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ  حِیْم
اَلْجَوَاب بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب  اَللّٰھُمَّ  ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَا لصَّوَاب
وہ روزہ ٹوٹ گیا آپ پر اس کی قضا یعنی اس روزہ کے بدلے میں ایک اور روزہ رکھنا لازم ہوگا ۔
فتاویٰ عالمگیری میں ہے:”ان استنشق فدخل الماء جوفہ ان کان ذاکراً لصومہ فسدصومہ وعلیہ القضاء“یعنی اگر کسی شخص نے ناک میں پانی چڑھا یا اور پانی جوف

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
… در مختار ورد المحتار، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ، ۳/۴۲۱.