Brailvi Books

روزے کے اہم مسائل
10 - 33
 بچھو کاٹے ، جیسے ان کے دانت یا ڈنک جوف میں نہیں جاتے اور روزہ فاسد نہیں ہوتا یوں ہی انجکشن ۔ ‘‘ (1) 
	فقیہِ اعظم مفتی نور اللہ نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  لکھتے ہیں ’’اگر کوئی ٹیکہ جوف میں کیا جائے یعنی سوئی جوف تک پہنچا کر دوائی جوف میں ڈالی جائے تو ایسا ٹیکہ ضرور مُفْسدِ صوم ہوگا،.....یونہی جوف تک پہنچنے والے کسی اصلی راستے (حلق، کان، ناک ، مَبْرَز، مَبالُ المرأۃ) کے اندرونی حصہ میں یا دماغ میں حسبِ دستور سوئی کے خود ساختہ راستہ سے دوائی پہنچانا بھی مفسد ہے کیونکہ دماغ اور اصلی راستوں کے اندرونی حصے بھی جوف ہی کے حکم میں ہیں ، اس لئے کہ ان راستوں کے خلاء، خلاءِ پیٹ سے ملے ہوئے ہیں اور دماغ و جوف کے مابین بھی چونکہ قدرتی راستہ ہے تو جو چیز دماغ میں پہنچے وہ جوف میں پہنچ جاتی ہے لہٰذا دماغ اور اصلی راستوں کے اندرونی حصے جوف کے کونوں کی طرح ہیں ..... ایسے عام ٹیکے جن میں دوائی جوف و دماغ تک بذریعہ سوئی نہیں جاتی بلکہ سوئی رہتی ہی جوف سے بالائی یا زیریں حصوں میں ہے روزہ فاسد نہیں کرتےکَمَا مَرَّ  اَوَّلاً ایضاً  کہ اس صورت میں تو جوف و دماغ تک عارضی راستہ بنتا ہی نہیں تو دوائی پہنچنے کا کوئی احتمال ہی نہیں ۔ ‘‘ (2)
فتاویٰ فیض الرسول میں ہے :’’تحقیق یہ ہے کہ انجکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا چاہے رَگ میں لگایا جائے چاہے گوشت میں۔‘‘ (3)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
… فتاوی مفتی اعظم، کتاب الصوم،۳/۳۰۲.
2… فتاوی نوریہ، کتاب الصیام، رسالہ: روزہ وٹیکہ، ۲/۲۱۹-۲۲۳، ملتقطاً.
3… فتاوی فیض الرسول، کتاب الصوم، ۱/۵۱۶.