Brailvi Books

روزے کے اہم مسائل
9 - 33
کیا انجکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
	کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شوگر کے مریض انسولین کا انجکشن استعمال کرتے ہیں جو کہ رَگ کے بجائے گوشت میں لگایا جاتا ہے توشوگروالے روزے کی حالت میں انسولین لگاسکتے ہیں یانہیں ؟ اس سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں ؟
سائل :محمدعدنان عطاری (برکت پورہ،مرکزالاولیاء،لاہور ) 
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ  حِیْم
اَلْجَوَاب بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب  اَللّٰھُمَّ  ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَا لصَّوَاب
	حالتِ روزہ میں انسولین کا انجکشن لگاناجائزہے، اس سے روزہ نہیں ٹوٹتاکیونکہ عمومی طور پر انجکشن کی سوئی جوف (معدہ یا معدہ تک جانے والے راستوں کے اندرونی حصے) یا دماغ تک نہیں پہنچائی جاتی اور جوف تک جانے کا کوئی عارضی راستہ بھی نہیں بنتاکہ جس کے ذریعے دوائی جوف تک پہنچ سکے  لہٰذایہ انجکشن روزہ ٹوٹنے کا سبب نہیں ۔ مسامات کے ذریعے کسی چیز کا داخل ہوناویسے ہی روزے کے منافی نہیں جیسا کہ جسم پر تیل لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا کہ تیل اگرچہ جسم کے اندر جاتا ہے لیکن مسامات کے ذریعے اور یہ روزے کے خلاف نہیں ۔
	شہزادۂ اعلیٰ حضرت مفتیِ اعظم ہند حضرت علامہ مولانا محمد مصطفی رضانوری ( متوفی 1402ھ) رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  لکھتے ہیں: ’’فی الواقع انجکشن سے روزہ فاسد نہیں ہوتاکیونکہ انجکشن سے دواجوف میں نہیں جاتی ، انجکشن ایسا ہی ہے جیسے سانپ کاٹے،