Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
8 - 627
(12) احادیثِ مبارکہ اور ان کی وضاحت میں عنوانات قائم کئے گئے ہیں تاکہ مطالعہ کرنے والوں کی دلچسپی برقرار رہے اور ذوق بڑھے۔
(13) عنوانات وموضوعات کی ضمنی وتفصیلی فہرست بھی دی گئی ہے تاکہ ایک ہی نظر میں کتاب کے مضامین کا علم ہوجائے اور مطالعہ کرنے والے آسانی سے اپنے مطلوب تک پہنچ سکیں۔
تشریح وتوضیح میں مشکلات:
	رِیَاضُ الصَّالِحِیْنمیں امام نووی عَلَیْہِ رحمۃُ اللہِ الْقَوِی نے خالصتاً اصلاحی اندازاختیار کیا اور اسی انداز سے ابواب بندی کی ہے۔ کسی حدیث میں ایک لفظ بھی موضوع کی منا سبت سے مل گیا تو آپ نے اسے اس باب کے تحت ذکر فرما دیاحالانکہ وہی حدیث دیگرکتبِ احادیث میں کسی اور باب کے تحت ہوتی ہے۔ایسی چند مثالیں ملاحظہ فرمائیے : 
	رِیَاضُ الصَّالِحِیْنکے بابُ الاِخلاص  کی ایک حدیث ، بخاری شریفکتاب البیوع،باب ماذکرفی الاسواق،میں ہے ۔بابُ التَّوبۃکی حدیث بخاری شریف کتاب احادیث الانبیائ،باب حدیث الغارمیں ہے ۔
بابُ الصّبرکی حدیث مسلم شریف کتاب الطہارۃ،باب فضل الطہورمیں ہے۔باب الصدق کی حدیث ترمذی شریف کتاب صفۃ القیامۃ والرقائق،باب ماجاء فی صفۃ اوانی الحوضمیں ہے۔  باب المراقبۃ کی حدیث ترمذی شریفکتاب البر والصلۃ، باب ماجاء فی معاشرۃ الناسمیں ہے۔باب التقوی کی حدیث مسلم شریف کتاب الذکروالدعا والتوبۃ والاستغفار،میں ہے۔ الغرض تقریباًتمام ہی ابواب میں یہی صورت حال ہے۔  
	جب معاملہ ایسا ہو تو پھرکسی حدیث کی موضوع کے مطابق توضیح وتشریح کرنا کس قدر مشکل ومحنت طلب کام ہے ا سے وہی اہلِ علم حضرات سمجھ سکتے ہیں جن کا تصنیف وتالیف سے گہراتعلق ہو۔اس دشواری کے حل کے لئے ہم نے بہت سی متعلقہ مستند شروحات کا متعدد مقامات سے عرق ریزی کے ساتھ مطالعہ کیا اوراَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَانِہ کتبِعلمائے کاملین کے بحرزَخّار میں غوطہ زن ہو کر جو دُرَرِ نایاب ہم چُن سکے وہ پیشِ خدمت ہیں۔ 
	 اس کتاب میں جو بھی خوبیاں ہیں وہ یقیناً اللہعَزَّوَجَلَّ کے فضل وکرم اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ