کرامکَثَّرَ ہُمُ اللہُ السَّلام کو کام کرنے کی سعادت حاصل ہوئی: (۱)سید ابو طلحہ محمدسجادالعطاری المدنی(۲)سیدمنیر رضا العطاری المدنی(۳)محمدعدیل رضا العطاری المدنی(۴)سیدمحمد عابد العطاری المدنی اور اس کتاب کی شرعی تفتیش دعوتِ اسلامی کے’’ دارُالافتاء اہلسنت‘‘کے اسلامی بھائی محمد کفیل رضا عطاری مدنی نے کی ہے۔
اس کتاب پر کام کا انداز
(1)رِیاضُ الصالِحِین میں جہاں آیات بیان کی گئی ہیں ہم نے مستند تفاسیر سے ان کی مختصر تفسیر بیان کردی ہے۔
(2) احادیثِ کریمہ کا آسان اردو ترجمہ اور ہر حدیث کی باب کے مطابق مستند کتب سے توضیح وتشریح کی گئی ہے ۔
(3) امام نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے اس کتاب میں اصلاحی انداز اختیار کیا ہے اس لئے ہم نے بھی احادیث مبارکہ کی توضیح وتشریح میں دقیق علمی و فنی ابحاث کے بجائے اصلاحی انداز اختیار کیا ہے ۔
(4) امام نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی مسلکاً شافعی تھے اس لئے انہوں نے فقہی مسائل میں امام شافعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکافی کا موقف اختیار کیا۔ ہم نے حسب ضرورت احناف کا موقف واضح کر دیا ہے ۔
(5) حسبِ ضرورت مشکل الفاظ پر اِعراب کا اِلْتِزَام کیا گیا ہے ۔کئی مقامات پر مفید حواشی دئیے گئے ہیں۔
(6) آیات مقدسہ، احادیثِ مبارکہ، توضیحی عبارات ، فقہی جزئیات اور دیگر مواد کی مکمل تخریج کی گئی ہے ۔
(7) آیاتِ قراٰنیہ کا ترجمہکنزالایمان شریف سے لیا گیا ہے ۔
(8) حسب موقع اِمامِ اَہْلسُنّت،عظیمُ البَرَکَت،عظیمُ المَرْتَبت،پروانۂِ شَمْعِ رِسالت،مُجَدِّدِ دین ومِلَّت مولانا شاہ امام اَحْمَدرَضاخَانعَلَیْہ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن اور امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَۃ اور دیگر علمائے اہلسنت دَ امَتْ فُیُوضُہُمْ کے اشعار بیان کئے گئے ہیں۔
(9)ہر حدیث کی وضاحت کے آخر میں اہم مدنی پھول بطور مدنی گلدستہ بیان کئے گئے ہیں۔
(10)کوشش کی گئی ہے کہ ہر حدیث کی وضاحت اس کے موضوع کے اعتبار سے ہولیکن کئی مقامات پر ضمناً دوسری مفید باتیں بھی بیان کی گئی ہیں۔
(11) موقع کی مناسبت سے ترغیبی وترہیبی اور دعائیہ کلمات ڈالے گئے ہیں۔