امام اَبُوزَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی وہ عظیم بزرگ ہیں جنہوں نے آقائے دو جہاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے افعال واقوال کواپنی مایہ ناز تصنیف ’’رِیاضُ الصالِحِین‘‘میں بہت ہی احسن انداز سے پیش کیا ہے ۔اس کتاب میں کہیں مُنْجِیات(یعنی نجات دلانے والے اعمال) مثلاً اِخلاص، صبر، ایثار ،توبہ، توکُّل، قناعت، بُردْباری،صلہ رحمی،خوفِ خدا،یقین اور تقویٰ وغیرہ کا بیان ہے تو کہیں مُہلِکات(یعنی ہلاک کرنے والے اعمال)مثلاً جھوٹ ، غیبت، چغلی وغیرہ کا بیان ۔ یہ کتاب راہِ حق کے سَالِکِیْن کے لئے مَشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ چونکہ یہ کتاب عربی میں ہے اس کی اِفا دِیت کے پیشِ نظر تبلیغِ قراٰن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کے ذِمہ داران نے ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کے مقدس جذبے کے تحت اس کا اردو ترجمہ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ عوام اوراردوخواں طبقہ بھی اس نہایت ہی قیمتی علمی خزانے سے مالا مال ہو سکے ۔لہٰذا یہ کام ’’دعوت اسلامی‘‘ کے ایک نہایت ہی اہم علمی و تحقیقی شعبے’’المدینۃ العلمیۃ‘‘کو سونپا گیا ۔ المدینۃ العلمیۃکے’’ شعبۂ فیضانِ حدیث ‘‘ کے اسلامی بھائیوں نے خالق کائنات پر بھروسہ کر کے اس کتاب کا نہ صرف اردو ترجمہ کیابلکہ ہر ہر حدیث کی موضوع کے مطابق اکابرین کی شروحات کی مدد سے اصلاحی انداز میں وضاحت بھی کی ۔ رَ بِّ کریم کے فضل وکرم سے اس شعبے کے مدنی علماء کی کوششیں رنگ لائیں اور ’’رِیاضُ الصالِحِین‘‘ کا ترجمہ مع وضاحت جس کا نام امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَۃ
نے ’’اَنْوَارُالْمُتّقِیْن شرحُ رِیَاضِ الصَّالِحِیْن المعروف فیضان ریاض الصالحین ‘‘ رکھا ہے، اس کی پہلی جلد آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔ امید ہے کہ یہ کتاب علمائے کرام ، مُبَلِّغِیْن ،مُعَلِّمِیْن، طلبہ اور عوام کے لئے بہت مفید ثابت ہو گی ۔
’’ریاضُ الصالحین ‘‘میں امام نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے مختلف موضوعات پر تقریباً 1896 احادیث مبارکہ بیان کی ہیں اور انہیں 372 ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔ ہم نے ’’اَنْوَارُالْمُتّقِیْن شرحُ رِیَاضِ الصَّالِحِیْن المعروف فیضان ریاض الصالحین ‘‘ کی اس پہلی جلد میں 6ابوب بیان کئے ہیں جو 73 احادیث پر مشتمل ہیں۔
اَ لْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ! اس کتاب پر المدینۃُ العلمیۃ کے شعبہفیضانِ حد یث کے ان مدنی علمائے