یہ رائے سب سے بہترہے۔اس کے سوا اورکوئی تجویزقابل قبول نہیں ہوسکتی۔‘‘ چنانچہ، سب نے اتفاق رائے سے اس تجویزکومنظور کرلیااور ہرشخص یہ خوفناک عزم لئے اپنے گھر چلا گیا۔ خدائے بُزُرگ وبَر تَرنے قراٰن میں اس واقعہ کویوں بیان فرمایا:
وَاِذْ یَمْکُرُ بِکَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لِیُثْبِتُوۡکَ اَوْ یَقْتُلُوۡکَ اَوْ یُخْرِجُوۡکَ ؕ وَیَمْکُرُوۡنَ وَیَمْکُرُ اللہُ ؕ وَاللہُ خَیۡرُ الْمٰکِرِیۡنَ ﴿۳۰﴾ (پ۹،الانفال:۳۰)
ترجمۂ کنزالایمان:اور اے محبوب یاد کرو جب کافر تمہارے ساتھ مکر کرتے تھے کہ تمہیں بند کرلیں یا شہید کردیں یا نکال دیں اور وہ اپنا سا مکر کرتے تھے اور اللہ اپنی خفیہ تدبیر فرماتا تھا اوراللہ کی خفیہ تدبیر سب سے بہتر ۔
اللہعَزَّوَجَلَّکی خفیہ تدبیرکیاتھی؟آگے اس کاجلوہ دیکھئے کہ کس طرح اس نے اپنے پیارے حبیبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی حفاظت فرمائی اوراس قادِرِمُطلَقعَزَّوَجَلَّنے کفارکی سازش کوکس طرح خاک میں ملادیا۔
(السیرۃالنبویۃلابنِ ہشام، ص۱۹۱-۱۹۳)
والیِ دوجہاںصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ہجرت
جب کفارِمکہ کانفرنس ختم کرکے اپنے اپنے گھروں کوچلے گئے توحضرت سَیِّدُناجِبریل اَمین عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامرَبُّ العالَمِین کایہ حکم لے کرنازل ہوئے کہ’’ اے محبوب!(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)آپ آج رات اپنے بستر پر نہ سوئیں اورہجرت کرکیمَدِینَۂ مُنَوََّرَہ تشریف لے جائیں۔‘‘چنانچہ، عین دوپہرکے وقت حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمیارِغارصدیق اکبررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے گھرتشریف لے گئے او ر فرمایاکہ سب گھروالوں کوہٹادوکچھ مشورہ کرناہے۔صدیق اکبررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے عرض کی:’’یَارَسُولَ اﷲ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!آپ پر میرے ماں باپ قربان! یہاں آپ کی اہلیہ عائشہ کے سوا اور کوئی نہیں ہے۔‘‘آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:’’اے ابوبکر(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ)!اللہعَزَّوَجَلَّنے مجھے ہجرت کی اجازت عطافرمادی ہے۔‘‘صِدِّیقِ اکبررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے عرض کی:’’میرے ماں باپ آپ پرقربان!مجھے بھی ہمراہی کاشرف عطافرمائیے۔‘‘آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ان کی درخواست منظورفرما لی۔اَمیرُ الْمُؤمِنِیْن حضرت سَیِّدُناابوبکرصدیق رضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے چارمہینے سے