Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
47 - 627
	مُفَسِّر شہِیرحَکِیْمُ الْاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّاناس حدیث کی شرح کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرمارہے ہیں :’’گویاوہ منظرمیرے سامنے ہے میں اسے دیکھ رہاہوں کہ وہ کعبے کوڈھارہاہے اوراس کاایک ایک پتھرگرارہاہے میں اس کے گرانے کواورپتھروں کے گرنے کو دیکھ رہاہوں اورآواز سن رہاہوں۔‘‘معلوم ہواکہ نگاہِ نبی ہمارے خواب وخیال سے بھی زیادہ قوی ہے کہ اگلے پچھلے واقعات کوملاحظہ فرمالیتی ہے۔ 								(مراٰۃالمناجیح، ۴/۲۰۴،ملخصاً)
   مدنی گلدستہ 
’’کَعْبَہ ‘‘کے4 حروف کی نسبت سے حد یثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے4 مدنی پھول
(1)نافرمانوں کی جماعت میں اضافہ کرنے والے بھی عذاب میں گرفتارہوجاتے ہیں۔
(2)ظالموں اورنافرمانوں کی جماعت سے ہمیشہ دوررہناچاہیے کیامعلوم گناہوں کی نحوست سے ان پرکب عذاب آجائے اورنیک وصالح لوگ بھی عذاب کی لپیٹ میں آجائیں۔ہمیں ہرحال میں اللہعَزَّوَجَلَّسے ڈرناچاہیے اس کی حکمتیں وہی جانتاہے۔عاجزی واِنکساری اسے بہت پسندہے ہمیں اپنے نیک اعمال پرغروروتکبرنہیں کرناچاہیے وہ قادِرِمُطْلَق ہے جوچاہتاہے کرتاہے اس کے چاہنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتا۔بس ہروقت اس سے عَفووکرم کی بھیک مانگنی چاہیے۔
(3) اللہعَزَّوَجَلَّنے ہمارے پیارے آقا،احمدِمُجْتَبٰی، مدینے والیمُصْطَفٰیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوغیب کاعلم عطافرمایاہے اورآپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوقیامت تک بلکہ اس کے بعدکے حالات کی بھی خبردی ہے۔
اورکوئی غیب کیاتم سے نِہاں ہوبھلا 	جب نہ خداہی چھپاتم پہ کروڑوں درود
(4)بارگاہ الٰہی میں ہرشخص کے ساتھ اس کی نِیَّت کے مطابق معاملہ کیاجاتاہے۔