Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
48 - 627
	اللہعَزَّوَجَلَّسے دعاہے کہ وہ ہمیں ہرآن اپنامطیع وفرمانبرداررکھے اورہمیشہ اچھوں کی صحبت میں رہنے کی توفیق عطافرمائے!اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّآج کے اس پُرفِتَن دورمیں تبلیغِ قراٰن وسنت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی ہمیں بہت ہی پیاراسنتوں بھراماحول فراہم کرتی ہے، دین ودنیا کی بھلائی حاصل کرنے کے لئے مدنی ماحول سے وابستہ رہیے  اِس کی بَرَکت سے اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اعلیٰ اَخلاقی اَوصاف غیرمحسوس طور پر آپ کے کردار کا حصّہ بنتے چلے جائیں گے ۔ہر اسلامی بھائی کو چاہیے کہ وہ اپنے شہر میں ہونے والے دعوت ِ اسلامی کے ہفتہ وارسنَّتوں بھرے اجتِماع میں شرکت کرے اورسنَّتوں کی تربیَّت کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ہمراہ سنّتوں بھرا سفر کرے ۔ اِن مَدَنی قافِلوں میں سفر کی بَرَکت سے اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے سابِقہ طرزِزندگی پر غوروفکر کا موقع ملے گا اور دل عاقِبت کی بہتری کے لئے بے چین ہوجائے گا ،جس کے نتیجے میں گناہوں پر نَدامت ہوگی اور توبہ کی سعادت ملے گی۔ عاشِقانِ رسول کے ہمراہ مَدَنی قافِلوں میں مسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں فُحش کلامی اور فُضول گوئی کی جگہ لب پردُرُود ِ پاک کا وِرد ہوگا اور زَبان تلاوتِ قراٰن اور ذکرونعت کی عادی بن جائے گی ، غُصّے کی جگہ نرمی، بے صَبری کی جگہ صبر وتحمُّل، تکبُّر کی جگہ عاجِزی اوراِحترامِ مسلم کا جذبہ ملے گا ۔ دنیاوی مال ودولت کے لالچ سے پیچھا چُھوٹے گا اور نیکیوں کی حِرص ملے گی ، الغرض بار بار راہِ خدا میں سفر کرنے والے کی زندَگی میں مَدَنی انقِلاب برپا ہوجاتا ہے ۔ چنانچہ، اس ضمن میں مدنی ماحول کی برکتوں سے مالامال ایک مدنی بہار ملاحظہ فرمائیے: 
	مُرادآباد(یوپی،ہند)کے ایک اسلامی بھائی کی تحریرکاخلاصہ ہے:تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک’’دعوتِ اسلامی ‘‘ کے مشکبارمَدَنی ماحول سے وابَستگی سے قبل میں گناہوں کے سَمُندَرمیں غَرَق تھا۔نَمازوں سے دُوری‘فیشن پرستی اوربے حیائی کی نُحُوستوں میں جکڑاہوا ہونے کے سبب میری زندَگی کے ایّام جو کہ یقینا انمول ہیرے ہیں غفلت کی نَذر تھے۔رُوحانی اَمراض کے علاوہ میں جسمانی اَمراض میں بھی گرفتارتھا۔چنانچِہ، مجھے ناک کی ہڈّی بڑھ جانے کے ساتھ ساتھ دل کی بیماری بھی تھی، جس کی وجہ سے میں کافی اذیَّت کا شکار رہتا تھا۔ بِالآخِرعِصیاں کی