(4)مسکین پر رحم کرو!
منقول ہے کہ بنی اسرائیل میں ہر بادشاہ کے ساتھ ایک دانا شخص ہوتا تھا ، جب بادشاہ کوغصہ آتا تو وہ اسے ایک کاغذ دیتا جس پر لکھا ہوتا ’’ مسکین پر رحم کرو اور موت سے ڈرو اور آخرت کو یاد رکھو! ‘‘بادشاہ اسے پڑھتا تو اس کا غصہ ٹھنڈاہوجاتا ۔(احیاء العلوم، ۳/۲۱۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مدنی گلدستہ
’’علی‘‘ کے3 حروف کی نسبت سے حد یثِ مذ کور اوراس
کی وضاحت سے ملنے والے 3مدنی پھول
(1) جو جتنا زیادہ نیک ہوتا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے اتنی ہی زیادہ قوت برداشت بھی عطا فرماتا ہے ۔
(2)انسان کو اپنے غصے پر قابو پانے کے لئے پہلے ہی سے کوئی تدبیر کرلینی چاہیے جو بوقت ضرورت اس کے غصے کو روکے ۔
(3) جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کی مخلوق پر رحم کرتا ہے رحمتِ الٰہی اس کی طرف متوجہ ہوجاتی ہے ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں اچھی اچھی تدابیرکے ساتھ اپنے غصے کوروکنے کی توفیق عطا فرمائے !اپنے قہر وغضب سے بچا کرہمیشہ اپنی رحمت ورضوان کے سائے میں رکھے!
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
تُوْبُوْا اِلَی اللہ اَسْتَغْفِرُ اللہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد