Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
462 - 627
R کو کھا جائے گا‘‘ یہ پڑھ کر اس کا غصہ قدرے ٹھنڈا ہو گیا۔ پھر اسے دوسرا کا غذ دیا گیا تو اس میں لکھاتھا’’ تو زمین والوں پر ر حم کر آسمانوں کا مالک تجھ پر رحم فرمائے گا ‘‘ پھر تیسرا رقعہ دیا گیا تو اس میں لکھا تھا ’’ لوگوں کو اللہ عَزَّوَجَلَّکے حق کے ساتھ پکڑو! ان کی اصلاح اسی بات سے ہوگی۔ حدود (شرعی سزاؤں )کو نہ چھوڑو! (احیاء العلوم، ۳/۲۱۶) 
(2) بُرد باری ہر درد کا علاج ہے
	کسی دانا(عقل مند ) کی زوجہ بہت بد اخلاق تھی ایک مرتبہ اس کا ایک دوست ملاقات کے لئے آیا۔جب کھانا رکھا گیا تو اس داناشخص کی اَہلیہ اپنے شوہر کو گالیاں دیتے ہوئے کھانا اٹھا کر لے گئی اس کے دوست نے یہ منظر دیکھا تواسے بہت غصہ آیا۔ چنانچہ، وہ ناراض ہو کر وہاں سے چلا گیا ،دانا شخص اس کے پیچھے گیا اور کہا :’’ کیا تمہیں وہ دن یادہے جب ہم تمہارے گھر کھانا کھا رہے تھے اچانک ایک مرغی دستر خوان پر گری جس نے سارا کھانا خراب کردیا تھا لیکن ہم میں سے کسی کو بھی اس پرغصہ نہ آیا۔‘‘ دوست نے کہا :’’ہاں ایک دن واقعی ایساہو ا تھا۔‘‘ دانا شخص نے کہا : ’’بس میری عورت کے عمل کو بھی اس مرغی کے عمل کی طرح سمجھ لو۔ ‘‘یہ سن کر اس کا غصہ ختم ہو گیا وہ واپس اپنے دوست کے ساتھ آیا اور کہا :’’ حلم ( بُرد باری) ہر درد کا علاج اور شفا ہے ۔‘‘(احیاء العلوم، ۳/۲۲۱) 
 (3)  تَصَوُّرْ کے ذریعے غصے کا علاج 
	ایک عقل مند و نیک شخص کے پاؤں پر کسی نے کوئی چیز ماری جس سے اُسے کافی تکلیف ہوئی لیکن اُس نے غصہ نہ کیا جب اُس سے وجہ پوچھی گئی توفرمایا :’’ میں نے یہ تصور کر لیا تھاکہ کسی پتھر سے میرا پاؤں پھسل گیا ہے، لہٰذامیں نے اپنا غصہ ختم کردیا۔‘‘ (احیاء العلوم، ۳/۲۲۱)
اللہ عَزَّوَجَلَّکی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صَدْقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔
 اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم