Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
415 - 627
بھی آئے گا کہ پورے عرب میں اسلام پھیل جائے گا اور مومنوں کو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے علاوہ کسی کا خوف نہ ہو گا۔
(3) صبر کرنے والا کبھی نا کام نہیں ہوتا اسے دنیا وآخرت میں کامیابی نصیب ہوتی ہے ۔
(4) صابرین کے واقعات سن کر بھی صبر کا جذبہ نصیب ہوتا ہے ۔
(5) جب سابقہ امتوں کے مومنین نے اپنے دین کی خاطر ہر طرح کی قربانی دی توامتِ محمدیہ کے ہرفرد کوبھی دینِ اسلام کی خاطر ہر ہر قربانی کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے کیونکہ یہ امت پچھلی تمام امتوں سے افضل ہے اور جو جتنا زیادہ مقرب ہو اُس پر اتنی ہی زیادہ آزمائشیں آتی ہیں۔
 (6) جب کوئی مصیبت آئے تو فوراً اس سے چھٹکارے کی دعاکے بجائے پہلے صبر کرنا بہتر ہے تاکہ اس صبر پر زیادہ سے زیادہ ثواب مل سکے ۔
(7)مسکین پر ترس کھانے اور اس کی مدد کرنے سے بڑی بڑی مصیبتیں ٹل جاتی ہیں۔
تُوْبُوْا اِلَی اللہ 	اَسْتَغْفِرُ اللہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
٭٭٭٭٭٭٭٭