(6) ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو طائف میں کفار کی طرف سے پہنچائی گئی تکلیف غزوۂ احد کی تکالیف سے زیادہ تھی۔
(7) اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اپنے پیارے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کوایسی شان عطا فرمائی کہ تمام فرشتے بلکہ فرشتوں کے سردار حضرتِ سَیِّدُنا جبریل اَمین عَلَیْہِ السَّلَام بھی حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے حکم کے غلام ہیں۔
(8) ہمارے پیارے آقا، مدینے والے مصطفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم دعوتِ اسلام عام کرنے کے لئے مختلف علاقوں کی طرف سفر فرمایا کرتے تھے ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّہمیں دینِ اسلام کی خوب خوب خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لئے’’ دعوت اسلامی‘‘ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی توفیق عطا فرمائے!
عطارؔ سے محبوب کی سنت کی لے خدمت
ڈَنکا یہ تیرے دین کا دنیا میں بجا دے
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
٭٭٭٭٭٭