Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
382 - 627
جیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کی زندگی مبارک میں چالیس برس تک بغداد میں کسی پر مرگی کا اثر نہیں ہوا، جب آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے وصال فرمایا تو وہاں مرگی کا اثر ہوا۔(بہجۃ الاسرار، باب ذکر فصول من کلامہ، ص۱۴۰)
فَحُکْمِیْ نَافِذٌ فِیْ کُلِّ حَالٖ سے ہوا ظاہر	تصرُّف اِنس وجِن سب پرہے آقاغوثِ اعظم کا
ہوئی اک دیوسے لڑکی رِہااس نام لیواکی		پڑھاجنگل میں جب اس نے وظیفہ غوثِ اعظم کا
	معلوم ہوا کہ نیک بندوں کی برکت سے مصائب وآلام دور ہوتے اور بلائیں ٹلتی ہیں۔ لہٰذا بھلائی کے طلبگار کو نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرنا بہت ضروری ہے۔ 
مدنی گلدستہ
’’مدنی آقا ‘‘کے 7 حروف کی نسبت سے حد یثِ مذ کور
اور اس کی وضاحت سے ملنے والے 7 مدنی پھول
(1)دُنیو ی مصائب پر صبر کرنا دخولِ جنت کا باعث ہے۔ 
(2)مرگی زدہ کے کان میں اذان دینے سے مرگی کے مرض میں افاقہ ہو تا ہے۔ 
 (3)ہمارے اسلاف رَحِمَھُمُ اللہُ السَّلَام آخرت کی بہتری کے لئے د نیا کی بڑی سے بڑی نعمت بھی قربان کر دیا کرتے تھے ۔
 (4)مرگی زدہ شخص کو مسجد میں اعتکاف نہیں کرنا چاہیے۔ 
(5) کسی مرض کی دوا نہ لینا اور صرف دعا کے ذریعے مرض کا علاج کرنا جائز ہے بلکہ دعا کا اثر دوا سے زیادہ ہوتا ہے ۔ 
(6)بچے کو پیدائش کے فورا بعد نہلا کر اس کے کان میں اذان واقامت کہی جائے تو وہ تمام عمر مرگی کے مرض سے محفوظ رہتا ہے۔
(7) جسے جنات کی وجہ سے مرگی کا مرض ہوا ہو تو نیک لوگوں سے تعویذ یا دم وغیرہ کے ذریعے اس کا علا ج کروایا جائے ۔
	اللہعَزَّوَجَلَّ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے طفیل ہمیں دین ودنیا کی بھلائیاں عطا فرمائے ! اپنے نیک بندوں کے صَدقے ہمیں مصائب وآلام سے محفوظ رکھے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم