Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
376 - 627
نابیناؤں پر خصوصی کرم
	 نابینا ہوجانااگرچہ بہت بڑی آزمائش ہے لیکن اس پر ملنے والے انعامات ایسے عظیم ہیں کہ ان پر نظر رکھنے والے کو صبر کرنا بہت آسان ہوجاتا ہے، آنکھوں کا نفع دنیا تک محدود ہے ،مرتے ہی یہ نفع ختم ہوجا تا ہے لیکن آنکھوں کے بدلے ملنے والی جنت اور اس کی نعمتیں کبھی ختم نہ ہونگیں اس لئے جو نابینا ہو جائے وہ نقصان میں نہیں بلکہ بہت فائدے میں رہتا ہے ۔ دوسروں کی نسبت نابینا کے حواس اور قوت مدرکہ بہت تیز ہوتی ہے یہ دنیا میں اس کے لئے پہلاانعام ہے۔ 
مدنی گلدستہ  
’’صابرین ‘‘کے6 حروف کی نسبت سے حدیث مذکور اور اس
کی وضاحت سے ملنے والے6 مدنی پھول
(1) جو اپنی بینائی چلی جانے پر صبر کرے تو اس صبر کے عوض اسکی جزا جنت ہے ۔
(2)جو ایک آنکھ ضائع ہو جانے پر صبر کرے تواس کے لئے بھی جنت کی بشارت ہے ۔
 (3) مصیبت پر صبر نہ کرنا بھی ایک بڑی مصیبت ہے ۔
(4) ہر وہ مصیبت جس پر صبر کیا جائے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے ۔ 
(5) نیک بند ے مصائب پر خوش ہوتے اور انہیں اللہ عَزَّوَجَلَّکی طرف سے نعمت شمار کرتے ہیں۔ 
(6) مسلمان پر مصائب کا آنا اللہ عَزَّوَجَلَّکی ناراضی کی علامت نہیں بلکہ رحمت ِخداوندی کے اس کی طرف متوجہ ہونے کی علامت ہے۔
 اللہ عَزَّوَجَلَّہمیں ہر دم صابر وشاکر رکھے ،اپنی دائمی رضا سے مالا مال فرمائے اورہمارا خاتمہ بالخیر فرمائے !
 اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم