Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
366 - 627
تمہارا بُرا ہو، خدا کی پناہ! حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام اللہ عَزَّوَجَلَّ کے رسول ہیں اور ان کے لشکر میں مومنوں اور فرشتوں کی جماعت ہے میں ان پرکیسے بددعا کرسکتا ہوں ؟ لیکن اس کی قوم رَو رَو کر اسی طرح اصرارکرتی رہی ۔چنانچہ، اس نے کہا کہ اِسْتِخَارَہ  کرلینے کے بعد اگر مجھے اجازت مل گئی تو بددعا کردوں گا۔جب اِسْتِخَارَہ کیا تو اسے بددُعا کی اجازت نہ ملی۔ چنانچہ، اس نے صاف اِنکار کرتے ہوئے کہا : اگر میں بددعا کروں گاتو میری دنیا و آخرت دونوں برباد ہوجائیں گی۔ یہ سن کر اس کی قوم نے بہت سے گِراں قدر(مہنگے)  ہَدایا اور تحائف اسے دیئے یہاں تک کہ بَلْعَمْ بِنْ بَاعُوْرَاء پر حِرْص اور لالچ کا بھوت سوار ہو گیا، وہ مال کے جال میں پھنس کر اپنی گدھی پر سوار ہو ا اوربددعا کے لئے چل پڑا۔ راستہ میں بار بار اس کی گدھی ٹھہر جاتی اور منہ موڑ کرواپس بھاگتی مگر یہ اس کو مار مار کر آگے بڑھاتا رہا۔ یہاں تک کہ گدھی کو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے بولنے کی طاقت عطا فرمائی۔ تووہ بول پڑی :’’ تجھ پر افسوس !اے بَلْعَمْ بِنْ بَاعُوْرَاء !تو کہاں اور کدھر جا رہا ہے؟ دیکھ!میرے آگے فرشتے ہیں جو میرا راستہ روکتے اور میر امنہ موڑ کر مجھے پیچھے دھکیل رہے ہیں۔ اے بَلْعَمْ! تیرا بُرا ہو ،کیا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نبی اور مؤمنین کی جماعت پر بددعا کرے گا؟ گدھی کی یہ گفتگو سن کر بھی بَلْعَمْ بِنْ بَاعُوْرَاء واپس نہیں ہوا۔ یہاں تک کہ’’حُسْبَان‘‘ نامی پہاڑ پر چڑھ کرحضرتِ  موسیَٰعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے لشکروں کو بغور دیکھا اور مال و دولت کے لالچ میں اس نے بددعا شروع کردی۔ خدا عَزَّوَجَلَّ کی شان کہ وہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکے لئے بددعا کرتا تھا مگر اس کی زبان پر اس کی قوم کے لئے بددعا جاری ہوجاتی تھی۔ یہ دیکھ کر کئی مرتبہ اس کی قوم نے ٹوکا کہ اے بَلْعَمْ! تجھے کیا ہوا کہ الٹی بددعا کررہا ہے ؟ اس نے کہا :اے میری قوم!میں کیا کروں ؟ میں بولتا کچھ ہوں اور میری زبان سے کچھ اور ہی نکلتا ہے۔ پھر اچانک اس پر یہ عذابِ الٰہی نازل ہوا کہ اس کی زبان لٹک کر سینے پر آگئی۔ اس وقت بَلْعَمْ بِنْ بَاعُوْرَاء نے اپنی قوم سے کہا :افسوس میری دنیا و آخرت برباد و غارت ہوگئیں۔میرا ایمان جاتا رہا اور میں قَہْرِ قَہَّار و غَضَبِ جَبَّارعَزَّوَجَلَّمیں گرفتار ہو گیا۔ اب میری کوئی دعا قبول نہیں ہوسکتی مگر میں تم لوگوں کو ایک چال بتاتا ہوں تم لوگ ایسا کرو گے تو شاید حضرت موسیٰ (عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ و السَّلَام) کے لشکروں کو