ہمارے اعمال کاثواب بہت زیادہ بڑھ جائے گا کہ جتنی اچھی نِیَّتیں زیادہ اتنا ثواب بھی زیادہ ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّتبلیغِ قراٰن وسنت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک’’دعوتِ اسلامی‘‘کے مدنی ماحول میں جہاں دیگرنیک اَعمال کی ترغیب دلائی جاتی ہے وہیں نِیّتوں کی اصلاح اورہرجائزکام سے پہلے اچھی اچھی نِیَّتیں کرنے کابھی خوب ذہن دیاجاتاہے۔شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسنت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانامحمدالیاس عطّارؔقادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے مسلمانوں کی خیرخواہی کے مُقَدَّس جذبے کے تحت مختلف کاموں کی بہت سی نِیَّتیں مُرَتَّب فرمائی ہیں ،جیسے کھانے کی40نِیَّتیں ، مِل کرکھانے کی نِیَّتیں ،پانی پینے کی14نِیَّتیں ،چائے پینے کی6نِیَّتیں ،خوشبولگانے کی47نِیَّتیں ،ان کے علاوہ بھی نِیَّتوں کے بہت سے مدنی پھول مُرَتَّب فرمائے ہیں۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَۃکے عطاکردہ’’مَدَنی انعامات‘‘میں پہلا مَدَنی اِنعام ہی یہ ہے کہ’’کیاآج آپ نے کچھ نہ کچھ جائزکاموں سے پہلے اچھی اچھی نِیَّتیں کیں ؟نیزکم ازکم دوکواس کی ترغیب دلائی؟‘‘اللہعَزَّوَجَلَّہمیں ہرجائزونیک کام سے پہلے اچھی اچھی نِیَّتیں کرنے کی توفیق عطافرمائے اوراِخلاص واِستِقَامَت کی دولت سے مالامال فرمائے!ہم سب کاخاتمہ ایمان پرفرمائے! اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الاَْمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
٭٭٭٭٭٭