مدنی گلدستہ
مَد ِینَہ مُنَوََّرَہ کے10 حروف کی نسبت سے حد یث مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے 10 مدنی پھول
(1)اعمال کے ثواب کادارومدارنِیَّتوں پرہے جیسی نِیَّت ویساہی ثواب۔
(2)ہرنیک کام سے پہلے اچھی اچھی نِیَّتیں ضرورکرلینی چاہئیں تاکہ اس عمل کاثواب بڑھادیاجائے۔
(3)جس عمل سے اللہعزَّوَجَلَّکی خوشنودی مقصودنہ ہووہ وَبال بن جاتاہے۔
(4)اگرکسی نیک عمل کوبَجالانے کی طاقت نہ ہوتواس عمل کاثواب پانے کے لئے یوں نِیَّت کر لی جائے’’اگراس عمل کو کرنے کی طاقت ہوتی توضرورکرتایاجب بھی مجھے موقع ملا تو ضرورعمل کروں گا۔‘‘
(5)جوآخرت کاطلبگارہودنیااس کے پاس ذلیل وخوارہوکرآتی ہے اورجوفقط دنیاہی کاطلبگارہووہ خسارے میں رہتاہے۔
(6)مددِالٰہی نِیَّت کے خُلُوص کے مطابِق ملتی ہے نِیَّت میں جتناخُلُوص ہوگااتنی زیادہ مددکی جائے گی۔
(7)نیک کام کی صرف نِیَّت پربھی ثواب ہے اگرچہ بعد میں کسی مجبوری کی وجہ سے عمل نہ ہوسکے۔
(8) جو تقویٰ و پرہیز گاری کی نیت کرے پھر اگر وہ شیطان کے بہکاوے میں آکر دنیا کی طرف مائل ہو بھی جائے تو وہ اپنی نیت کی برکت سے نیکی کی طرف لوٹ آئے گا۔
(9)اللہعَزَّوَجَلَّاپنے بندوں پربہت رحیم وکریم ہے کہ صرف نیت پربھی ثواب عطافرمادیتاہے اورنہ جانے کتنے لوگوں کوصرف اچھی نِیَّتوں کی وجہ سے بخش دیتاہے۔
(10)نِیَّت علیٰحِدہ ایک مستقل عبادت ہے جبکہ عمل نِیَّت کامحتاج ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو!ہمیں چاہیے کہ ہرنیک وجائزکام سے پہلے اچھی اچھی نِیَّتیں کرلیاکریں اس طرح