مدنی گلدستہ
’’یا ربّ رحم کر‘‘ کے 9حروف کی نسبت سے حد یث مذ کور اور
اس کی وضاحت سے ملنے والے 9مدنی پھول
(1) اگر کسی کو خلافِ شرع کام کرتا دیکھیں اور اُسے منع کرنے پر قدرت بھی ہو تو فوراً اُسے منع کرنا چاہیے۔
(2)اوّل صَدْمے کے وقت بے صبری کے کلمات کہے بغیر صبر کرنا صبرِ جمیل ہے اور اِسی پر اجرِ عظیم ہے ۔
(3) کسی مصیبت پر ثواب، صبرِ جمیل اور اچھی نیت ہی کی وجہ سے ملتا ہے ۔
(4) شِدّتِ غم کی وجہ سے بِلا قَصْد بے دھیانی میں اگر کسی سے کوئی کلمۂ کفر صادِر ہوجائے تو اُس پر حکمِ کفر نہیں۔
(5) غلطی کا احساس ہوتے ہی فوراً معافی مانگ لینی چاہیے۔
(6) اگر کوئی شخص بد اخلاقی سے پیش آئے تو اس کے ساتھ حسنِ سلوک ہی کرنا چاہیے۔
(7) ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہم سے ہمارے والدین سے بھی زیادہ محبت کرتے ہیں۔
(8) زیارتِ قبور کو جانا چاہیے کہ یہ آخرت کی یاد دلاتی ہے ۔ مگر عورتوں کو اس کی اجازت نہیں۔
(9) سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے روضہ مبارک کی حاضری قریب واجب ہے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّسے دعا ہے کہ وہ ہمیں ہر مصیبت پر صبرِ جمیل کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے روضۂ مبارک کی با ادب حاضری جلد از جلد نصیب فرمائے! اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم