مدنی گلدستہ
’’صابر‘‘ کے 4حروف کی نسبت سے حد یث مذ کور اور اس
کی وضاحت سے ملنے والے 4مدنی پھول
(1) نماز میں اور نماز کے علاوہ بھی طہارت کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔
(2) سارے اعمال وہاں (بروزِ قیامت) شکلوں میں نمودار ہونگے۔ جیسے آج دنیا میں ہم واقعات کو خواب میں مختلف شکلوں میں دیکھ لیتے ہیں۔( مراٰۃ المناجیح ۳/۱۳۹)
(3)اللہعَزَّوَجَل کی منع کردہ چیزوں سے صبر کرنا سب سے افضل صبر ہے۔
(4) شرعی تقاضوں کے مطابق صبر کرنا نصف ایمان ہے۔
اللہعَزَّوَجَلَّ ہمیں مصائب وآلام پرصبر کرنے کی توفیق عطا فرمائے، ہمیں دین ودنیا میں عافیت عطا فرمائے!
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم