Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
297 - 627
( 4) شیطان کے مکر و فریب اور اس کے شر سے محفوظ رہنے کا ایک بہترین ذریعہ توبہ واِسْتِغْفَار ہے ۔
	 یہ اللہعَزَّوَجَلَّ کا ہم پر کرم بالائے کرم ہے کہ اُس نے نہ صرف ہمیں توبہ جیسی عظیم نعمت عطا فرمائی بلکہ توبہ کے دروازے بھی ہمارے لئے موت کی آخری ہچکی تک کھول دئیے اور فرمادیا کہ میرا بندہ جب تک مجھ سے توبہ کرتا رہے گا میں قبول کرتا رہوں گا۔اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں بھی سچی توبہ کی توفیق عطا فرمائے، ہمارے تمام گناہوں کو معاف فرمائے اور ہمیں بِلاحساب جَنَّتُ الْفِرْدَوْسمیں مالکِ جنت، قاسمِ نعمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمکے پڑوس میں جگہ عطا فرمائے! 
ہو بہر ضیاء نظرِ کرم سُوئے گناہ گار 			جنت میں پڑوسی مِرے آقا کا بنا دے 
اور
ہر وقت جہاں سے کہ انہیں دیکھ سکوں میں 		جنت میں مجھے ایسی جگہ پیارے خدادے

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم