عطا فرمائے ! اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖٖ وَسَلَّم
مدنی گلدستہ
’’قناعت‘‘ کے 5 حروف کی نسبت سے حد یث پاک اور اس کی وضاحت سے ملنے والے 5 مدنی پھول
(1) مال کی حِرص ایک مذموم شے ہے اور یہ موت ہی سے ختم ہوتی ہے ۔
(2) موت تمام خواہشات اور اُمیدوں کو ختم کردیگی اس لئے خواہشات اور لمبی لمبی امیدوں سے بہتر ہے کہ انسان اپنی آخرت کو سنوارنے کے لئے نیک اعمال کرے ۔
(3) اللہ عَزَّوَجَلَّ کو دنیا بالکل بھی پسند نہیں ، اس کے نزدیک دنیا کی حیثیت مچھر کے پر کے برابر بھی نہیں ، دنیا کی مَحَبَّت تمام گناہوں کی جڑ ہے۔
(4) اللہ عَزَّوَجَلَّ سچی توبہ کرنے والے ہر شخص کی توبہ قُبول فرماتا ہے۔
(5) بڑے سے بڑا گناہ گار بھی اگر سچے دل سے توبہ کرے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے سب گناہ معاف فرمادیتا ہے ۔
دنیا کی مَحَبَّت تمام گناہوں کی جڑہے ،یقینا دنیا کی زندگی تو بہت تھوڑی ہے جبکہ آخرت کی زندگی ہمیشہ ہمیشہ کی زندگی ہے اس لئے ہمیں چاہیے کہ دنیا میں جتنا رہنا ہے اتنی دنیا کے لئے اور جتنا آخرت میں رہنا ہے اتنی آخرت کے لئے تیاری کریں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ تبلیغ قراٰن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک’’ دعوتِ اسلامی ‘‘کے مدنی ماحول میں خوفِ خدا اور عشقِ مُصطفیٰ کے جام بھر بھر کے پلائے جاتے ہیں ، آپ سے مدنی التجا ہے کہ’’ دعوتِ اسلامی‘‘ کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہئے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمارے دلوں سے دنیا کی مَحَبَّت نکال کر اپنی اور اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖٖ وَسَلَّمکی مَحَبَّت ڈال دے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنَ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖٖ وَسَلَّم