Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
267 - 627
مدنی گلدستہ
’’سچا ئی‘‘ کے 5 حروف کی نسبت سے حد یث ِمذ کور
 اور اس کی وضاحت سے مِلنے والے 5 مدنی پھول
(1) ہمیشہ سچ بولنا چاہیے چاہے کتنی ہی تکلیف برداشت کرنی پڑے کیونکہ سچ میں اللہ عَزَّوَجَلَّّ اور اس کے پیارے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖٖ وَسَلَّم کی رضاو خوشنودی ہے ۔
 (2)مصیبت کے دنوں میں صبر کرنا چاہیے اور انتظار کرنا چاہیے کہ ایک نہ ایک دن اللہ عَزَّوَجَلَّتمام مصیبتوں کو دور فرما دے گا۔
(3) مصیبت کے وقت شیطان مختلف وار کرکے ایمان چھیننے کی کوشش کرتا ہے، ایسے وقت میں نہایت صبر واِسْتِقَامَت سے کام لینا چاہئے ۔ ایمان کی سلامتی کے لئے بڑی سے بڑی مشکل و مصیبت کو بھی خندہ پیشانی سے برداشت کرنا چاہئے اِنْ شآئَ اللہعَزَّوَجَلَّ  ایمان کی برکت سے جنت اور اس کی ایسی لازوال نعمتیں نصیب ہوں گی کہ دنیا کی بڑی سے بڑی مصیبت بھی لمحہ بھر میں بھول جائے گی۔ 
( 4) ہمارے اسلا ف ِکِرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلام کسی بھی قیمت پر اپنے ایمان کا سودا نہ کرتے انہیں دنیا کا ہر دکھ درد سہنامنظور تھا لیکن کسی بھی صورت دامنِ مصطفیٰ سے جدائی برداشت نہ تھی۔ وہ اپنے پیارے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖٖ وَسَلَّم کے قدموں میں رہنے کی خاطر دنیا کی بڑی سے بڑی دولت وراحت کوٹھکرا دیا کرتے تھے ۔ جیسا کہ حضرتِ سَیِّدُنا کعْب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے شاہِ غَسّان کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ۔
 (5) جمعرات کے دن سفر پر جانا ، سفر سے چاشت کے وقت واپس آنااور مسجد میں دو رکعت نماز پڑھنا  نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖٖ وَسَلَّمکی سنت مبارکہ ہے۔
 	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شیطان ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے وہ کبھی بھی ہمارے نیک اعمال سے خوش