ہٰذَا یَوْمُ یَنۡفَعُ الصّٰدِقِیۡنَ صِدْقُہُمْ ؕ لَہُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الۡاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمْ وَرَضُوۡا عَنْہُ ؕ ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیۡمُ ﴿۱۱۹﴾ ( پ ۷، المائدۃ :۱۱۹)
ترجمۂ کنز الایمان:یہ ہے وہ دن جس میں سچو ں کو ان کاسچ کام آئے گا ان کے لیے با غ ہیں جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ہمیشہ ا ن میں رہیں گیااللہان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی یہ ہے بڑی کامیابی۔
سچائی کی اچھائی اور جھوٹ کی مَذَمَّت بیان کرتے ہوئے ہمارے پیارے آقا مدینے والے مصطفیٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : بیشک !سچائی نیکی کی طرف اور نیکی جنت کی طرف لے جاتی ہے اور بیشک بندہ سچ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ہاں صِدّیق (بہت سچ بولنے و الا )لکھ دیاجاتا ہے جبکہ جھوٹ گناہ کی طرف لے جاتاہے اور گناہ جہنم کی طرف لے جاتا ہے اور بے شک بندہ جھوٹ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہعَزَّوَجَلَّ کے ہاں کَذّاب (بہت بڑا جھوٹا) لکھ دیا جاتا ہے۔
(بخاری ، کتاب الادب ،باب قول اللہ تعالٰی، ۴/ ۱۲۵، حدیث: ۶۰۹۴)
یہاں ایک سوال ذہن میں آتا ہے کہ غزوہ بدر کی فضیلت مُسلَّم ہے اور وہ بہت مشہور غزوہ ہے پھر حضرت سیدناکعب بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے یہ کیوں فرمایا کہ مجھے غزوہ بدر میں شرکت سے زیادہ بیعت عقبہ میں شرکت پسند ہے ؟اس بارے میں عَلَّامَہ اِبنِ حَجَر عَسْقَلَانِیقُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی فتح الباریمیں فرماتے ہیں کہ حضرت سیدناکعب بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے اس قول کی وجہ یہ ہے کہ جو لوگ غزوہ بدر میں شریک ہوئے وہ اگرچہ فضیلت رکھتے ہیں اس حیثیت سے کہ غزوہ بدر پہلا غزوہ ہے جس میں اسلام کی مدد کی گئی ، لیکن بیعتِ عقبہ اسلام کے پھیلنے کا سبب بنی اور اسی کی وجہ سے غزوہ بدر وجود میں آیا۔ (فتح الباری، کتاب مناقب الانصار، باب وفود الانصار الی النبی صلی اللہ علیہ وسلم بمکۃ وبیعۃ العقبۃ، ۸/۱۸۸، تحت الحدیث:۳۸۸۹)
حدیثِ مذکور میں ذکر ہوا کہ جب حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرتِ سَیِّدُنا کعب بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے بارے میں اِسْتِفْسَار فرمایا تو ایک شخص نے کہا کہ انہیں دوچادروں کے نظارے نے روک لیا۔
حضرتِ سیِّدُنا عَلَّامَہ نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی اس کے تحت فرماتے ہیں : چونکہ یہ قول غیبت پر مبنی تھا اس