امید ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ آیندہ بھی مجھے جھوٹ بولنے سے محفوظ رکھے گا۔اللہ عَزَّوَجَلَّ نے (ہمارے بارے میں ) یہ آیاتِ کریمہ نازل فرمائیں :
لَقَدۡ تَّابَ اللہُ عَلَی النَّبِیِّ وَ الْمُہٰجِرِیۡنَ وَ الۡاَنۡصَارِ الَّذِیۡنَ اتَّبَعُوۡہُ فِیۡ سَاعَۃِ الْعُسْرَۃِ مِنۡۢ بَعْدِ مَاکَادَ یَزِیۡغُ قُلُوۡبُ فَرِیۡقٍ مِّنْہُمْ ثُمَّ تَابَ عَلَیۡہِمْ ؕ اِنَّہٗ بِہِمْ رَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۱۷﴾ۙوَّعَلَی الثَّلٰثَۃِ الَّذِیۡنَ خُلِّفُوۡا ؕ حَتّٰۤی اِذَا ضَاقَتْ عَلَیۡہِمُ الۡاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ وَضَاقَتْ عَلَیۡہِمۡ اَنۡفُسُہُمْ وَظَنُّوۡۤا اَنۡ لَّا مَلْجَاَ مِنَ اللہِ اِلَّاۤ اِلَیۡہِ ؕ ثُمَّ تَابَ عَلَیۡہِمْ لِیَتُوۡبُوۡا ؕ اِنَّ اللہَ ہُوَ التَّوَّابُ الرَّحِیۡمُ ﴿۱۱۸﴾٪یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَکُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ ﴿۱۱۹﴾ (پ:۱۱ ، التوبۃ:۱۱۹۔ ۱۱۷)ترجمۂ کنزالایمان:بے شک اللہ کی رحمتیں متوجہ ہوئیں ان غیب کی خبر بتانے والے اور ان مہاجرین اور انصار پر جنہوں نے مشکل کی گھڑی میں ان کا ساتھ دیابعد اس کے کہ قریب تھا کہ ان میں کچھ لوگوں کے دل پھر جائیں ، پھر اُن پر رحمت سے متوجہ ہوا، بے شک وہ ان پر نہایت مہربان رحم والا ہے، اور ا ن تین پر جو موقوف رکھے گئے ، یہاں تک کہ جب زمین اتنی وسیع ہو کر ان پر تنگ ہو گئی اور وہ اپنی جان سے تنگ آئے اور انہیں یقین ہوا کہ اللہسے پناہ نہیں مگر اسی کے پاس پھر ان کی توبہ قبول کی کہ تائب رہیں بے شک اللہہی تو بہ قبول کرنے والا مہربان ہے اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو۔
حضرتِ کَعْب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں : خدا عَزَّوَجَلَّ کی قسم !جب سے مجھے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اِسلام کی دولت عطا فرمائی، مجھ پر اس سے بڑا اور کوئی انعام نہیں کیا کہ میں نے رسول اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖٖ وَسَلَّمسے سچ بولا اور جھوٹ نہ بولا ، ورنہ میں بھی جھوٹ بولنے والوں کی طرح ہلاک ہوجاتا،کیونکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے جھوٹ بولنے والوں کو جس قدر بُرا قرار دیا شاید ہی دوسروں کو اس قدر قابلِ مَذَمَّت قرار دیا ہو۔اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمایا:
سَیَحْلِفُوۡنَ بِاللہِ لَکُمْ اِذَا انۡقَلَبْتُمْ اِلَیۡہِمْ لِتُعْرِضُوۡا عَنْہُمْ ؕ فَاَعْرِضُوۡا عَنْہُمْ ؕ اِنَّہُمْ
ترجمۂ کنز الایمان :اب تمہارے آگیااللہ کی قسمیں کھائیں جب تم ان کی طرف پلٹ کر جاؤگے اس لئے کہ تم ان کے خیال میں