گنہگارو نہ گھبراؤ نہ گھبراؤ نہ گھبراؤ نظر رَحمت پہ رکّھو جنّتُ الفردوس میں جاؤ
اللہعَزَّوَجَلَّ کے کرم کی بات ہے کہ جس کو چاہے بَخش دے۔ یقینا اُس شخص نے اِخلاص کے ساتھ بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھی تھی جو کام آگئی کہ اِخلاص کے ساتھ کیا جانے والا بظاہر چھوٹا عمل بھی بَہُت بڑا دَرَجہ رکھتا ہے۔ چُنانچِہاما مُ المُخْلِصِین،سیِّدُ المُرسَلِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ قَبولیّت نشان ہے:اَخْلِصْ دِیْنَکَ یَکْفِکَ الْعَمَلُ الْقَلِیْلُ۔ ترجمہ:اپنے دین میں مخلص ہو جاؤ تھوڑا عمل بھی کافی ہو گا۔
(مستدرک حاکم، کتاب الرقاق، ۵/۴۳۵، حدیث:۷۹۱۴)
جو کریم پرورد گارعَزَّوَجَلَّاپنے بندوں پر اتنا کرم کرتا ہے اس کی نافرمانی بندوں کو ہر گز زَیب نہیں دیتی ۔ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ربِّ کریم کی ناراضی والے ہر کام سے بچیں اور اُسے راضی کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔وہ بہت کریم ہے اپنے بندوں کے چھوٹے چھوٹے اَعمال سے خوش ہو کر انہیں دائمی سعادتوں سے نواز دیتا ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ اُس کی راہ میں سفر کرکے دینِ اسلام کے اَحکامات کو عام کرنا بھی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ اسی عظیم مقصد کے حصول کے لئے تبلیغِ قراٰن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’دعوت اسلا می‘‘ بھر پور کوشش کر رہی ہے ۔’’دعوت اسلا می‘‘ کے زیرِ اہتمام عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلے پوری دنیا میں دینِ اسلام کا عظیم پیغام پھیلانے کے لئے کوشاں ہیں۔ آپ بھی دعوتِ اسلامی کے ان مدَنی قافلوں میں سفر کر کے رضائے الٰہی کے حصول کے لئے کوشش فرمائیں۔اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں اپنی دائمی رضا سے مالامال فرمائے اور ہمیشہ اپنی ناراضی والے کاموں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے! اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم