Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
234 - 627
(6) جو جس قوم سے مَحَبَّت کرے گا بروزِ قیامت اسی کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔
اللہعَزَّوَجَلَّہمیں بُرے کاموں اور بُرے لوگوں کی صحبت سے بچنے اورنیک لوگوں کی صحبت اِختیار کرنے کی سعادت عطا فرمائے اور جب ہم سے   بتقاضائے بشریت کوئی گناہ سَرزَد ہو جائے توفوراً توبہ کی توفیق عطا فرمائے، اپنے پیارے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خوب خوب تَعْظِیم وتَوْقِیْرکرنے کی توفیق مَرْحَمَت فرمائے، انبیائے کرامعَلَیْھِمُ السَّلَام اولیائے کرام رَحِمَھُمُ اللہُ السَّلَام اور ہر نیک بندے کی بے اَدَبی سے ہم سب کو محفوظ رکھے !
محفوظ سدا رکھنا شہا بے اَدبوں سے       اور مجھ سے بھی سر زد نہ کبھی بے ادبی ہو
 اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم




400رکعت نفل
	منقول ہے کہ حضرتِ سَیِّدُنا فتح موصلی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیدردِ سر میں مبتلا ہوئے تو خوش ہو کر ارشاد فرمایا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے اس مرض میں مبتلا کیا جس میں انبیائے کرام عَلَیْھِمُ السَّلَام کو مبتلا کیا، اب اس کا شکرانہ یہ ہے کہ میں 400رکعت نفل پڑھوں۔‘‘
(152رحمت بھری حکایات، ص۱۷۱)