Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
233 - 627
(6) حضرتِ سَیِّدُنا اَنَس َرضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مجھ سے فرمایا : اگر تم اس کی قدرت رکھو کہ تمہاری صبح و شام اس حال میں ہو کہ تمہارا دل ہر ایک کی کدُورَت سے پاک و صاف ہو تو ایسا کرو۔ اس کے بعد فرمایا: اے فرزند! یہ میری سنت ہے اور جس نے میری سنت کو زندہ رکھا اس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ میرے ساتھ جنت میں ہو گا ۔
(ترمذی، کتاب العلم، باب ماجاء فی الاخذ بالسنۃ واجتناب البدع، ۴/۳۰۹، حدیث:۲۶۸۷)
	(7)حضرتِ سَیِّدُنا ابو ذر غِفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی: یَا رَسُوْلَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک آدمی کسی قوم سے مَحَبَّت کرتاہے لیکن ان جیسے کام نہیں کر سکتا۔فرمایا:’’اے ابو ذر ! تم اُس کے ساتھ ہو جس سے مَحَبَّت کرتے ہو۔ ‘‘حضرتِ سَیِّدُنا ابو ذر غِفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے عرض کی کہ میں تواللہعَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے مَحَبَّت کرتا ہوں۔فرمایا:’’ تم اس کے ساتھ ہو جس سے مَحَبَّت کرتے ہو۔‘‘
(ابو داود، کتاب الادب، باب إخبار الرجل الرجل بمحبتہ إیاہ، ۴/۴۲۹، حدیث:۵۱۲۶)
مدنی گلدستہ
’’عِلمِ دِین‘‘کے6 حروف کی نسبت سے حد یث مذ کور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے 6 مدنی پھول 
(1)علمِ دین کے حصول کے لئے دُور دَرَاز کا سفر کرنا صحابۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی سُنّتِ مبارکہ ہے۔ 
(2) نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو بلند آواز سے عام لوگوں کی طرح پکارنا اعمال کے ضائع ہونے کاسبب ہے ۔ 
(3) غیرِ شرعی کام کو دیکھ کر اس کو اپنی حیثیت کے مطابق ختم کرنا ضروری ہے۔
(4) موزوں پر مَسح کی مدت سفر میں تین دن تین راتیں اور حضر(اِقامت) میں ایک دن اور ایک رات ہے۔	
 (5) لوگوں کے ساتھ اُن کی عقل کے مطابق کلام کرناسُنّتِ رسول ہے۔