Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
23 - 627
کے لئے آخرت کازادِ راہ اور ظاہری و باطنی آداب کے حصول کا ذریعہ بن جائے ۔ اور وہ کتاب ترغیب و ترہیب اور سَالِکِیْن کے تمام آداب کی اَنواع مثلاً زُہد، ریاضتِ نفس، تہذیبِ اخلاق، دلوں کی پاکیزگی، دلوں کے علاج، اعضا کی حفاظت اور ان کی کجی کے ازالے اور ان کے علاوہ دیگر اُن باتوں کو جامع ہوجو عارفین کا مقصدِ حیات ہیں۔
	میں نے اس کتاب میں اس بات کا اِلتزام کیا ہے کہ اس میں صرف وہ صحیح احادیث کریمہ ذکر کروں گا جو حدیث کی مشہور کتابوں میں موجود ہیں۔ اور ابواب کی ابتدا آیاتِ قرآنی سے کروں گا ،جہاں ضبطِ حرکات یا شرح کی ضرورت ہوگی وہاں حرکات لگادوں گا اور نفیس تشریح کردوں گا ۔جب میں کسی حدیث کے آخر میں ’’مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ‘‘ کہوں تو اس کا مطلب ہے کہ اس حدیث کو امام بخاری و امام مسلم (رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَا) نے روایت کیا ہے۔
	میں امید کرتا ہوں کہ اگر یہ کتاب پایۂ تکمیل کو پہنچ گئی تو جو لوگ اسے اپنائیں گے ان کے لئے نیک اعمال کی رہنمائی، برائیوں اور مُہْلِکَات سے اِجتناب کا باعث بنے گی۔ جو مسلمان بھائی اس سے نفع حاصل کریں میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ میرے لئے میرے والدین، اساتذہ ، احباب اور تمام مسلمانوں کے لئے دعاکریں اللہکریم پر ہی میرا اعتماد ہے اور میرا سب کچھ اسی کے حوالے ہے ۔
	 اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے کافی ہے اور وہ کیا ہی اچھا کارساز ہے ۔ نیکی کرنے کی طاقت اور برائی سے بچنے کی قوت اللہ عَزَّوَجَلَّ غالب و حکمت والے کی عطا کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی۔ 
٭٭٭٭٭٭٭