Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
214 - 627
عمل نہ کیا جائے خاص کر بیوی اپنے شوہر پر یہ عمل نہ کرے۔
(17) نیز نافرمان اولاد کو فرماں بردار بنانے کے لیے تاحُصُولِ مُرادنَمازِ فَجرکے بعد آسمان کی طرف رُخ کر کے ’’یَاشَھِیْدُ‘‘ 21بار پڑھئے(اوّل وآخِر، ایک بار درود شریف)۔
(18) مَدَنی اِنعامات کے مطابِق عمل کی عادت بنایئے اورگھر کے جن افراد کے اندرنَرم گوشہ پائیں اُن میں اور آپ اگر باپ ہیں تو اَولاد میں نرمی اور حکمتِ عملی کے ساتھ مَدَنی اِنعامات کا نِفاذ کیجئے،اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رَحمت سے گھر میں مَدَنی انقِلاب برپا ہو جائیگا۔
(19) پابندی سے ہر ماہ کم از کم تین دن کے مَدَنی قافِلے میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کر کے گھر والوں کیلئے بھی دعا کیجئے ۔ مَدَنی قافِلے میں سفر کی بَرَکت سے بھی گھروں میں مَدَنی ماحول بننے کی ’’مَدَنی بہاریں ‘‘ سننے کو ملتی ہیں۔
  (12) بے وقوفانہ شرم وجِھجک
	کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی توبہ کی راہ میں مذکورہ رُکاوَٹوں میں سے کوئی رُکاوَٹ نہیں ہوتی لیکن وہ پھر بھی یہ سوچ کر توبہ سے محروم رہتے ہیں کہ توبہ کرنے کے بعد جب میرا اندازِ زندگی تبدیل ہوگا مثلاً پہلے میں نمازیں قضا کردیا کرتا تھا مگر بعد ِ توبہ پانچ وقت مسجد کا رُخ کرتے دکھائی دوں گا ، پہلے میں شَیوڈ تھا بعد ِ توبہ میرے چہرے پر سُنَّت مصطفیٰ یعنی داڑھی شریف سجی ہوئی نظر آئے گی ، پہلے میں خلاف ِ سُنَّت لباس پہنتا تھا مگر بعد ِ توبہ میرے بدن پر سُنَّت کے مطابق لباس دکھائی دے گا،عَلٰی ھٰذَالْقِیَاس ،… تو لوگ مجھے عجیب نگاہوں سے دیکھیں گے اور مجھے شرم محسوس ہوگی ۔
اس کاحل:
	ایسے شرمیلوں کی خدمت میں مدنی التجا ہے کہ یہ بھی شیطانی وسوسہ ہے ۔ ذرا سوچئے تو سہی کہ آج ان