Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
213 - 627
(13) اپنے گھر والوں کی دنیا و آخِرت کی بہتری کے لئے دل سوزی کے ساتھ دعا بھی کر تے رہئے کہ فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہے : اَلدُّعاءُ سِلَاحُ المُؤْ مِنِیعنیدُعا مومِن کا ہتھیار ہے۔ 
(مستدرک حاکم، کتاب الدعاء والتکبیر والتہلیل والتسبیح ، باب الدعاء سلاح المؤمن و عماد الدین ۲/۱۶۲، حدیث:۱۸۵۵)
(14)سُسرال میں رہنے والیاں جہاں گھر کا ذِکر ہے وہاںسُسرال اور جہاں والِدَین کاذِکر ہے وہاں ساس اورسُسَر کے ساتھ وُہی حُسنِ سُلو ک بجا لائیں جبکہ کوئی مانِعِ شَرعی نہ ہو۔ ہاں یہ احتیاط ضروری ہے کہ بہو سسر کے ہاتھ پاؤں نہ چومے ،یونہی داماد ساس کے۔
(15) مسائلُ القُراٰن صَفحَہ290پر ہے :ہر نَماز کے بعد یہ دُعا اوّل وآخِر دُرود شریف کے ساتھ ایک بار پڑھ لیجئے، اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّبال بچے سنّتوں کے پابند بنیں گے اور گھر میں مَدَنی  ماحول قائم ہو گا ۔(دعا یہ ہے:)
(اَللّٰھُمَّ) رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوٰجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیۡنَ اِمَامًا ﴿۷۴﴾ (پ۱۹،الفرقان:۷۴)
ترجمۂ کنز الایمان: اے ہمارے ربّ ہمیں دے ہماری بیبیوں اور ہماری اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک اور ہمیں پرہیز گاروں کا پیشوا بنا۔
نوٹ:۔ (’’اَللّٰھُمَّ ‘‘  آیتِ قراٰنی کا حصّہ نہیں )
(16)نافرمان بچّہ یا بڑا جب سویا ہوتو 11یا21دن تک اُس کے سِرہانے کھڑے ہو کر اول و آخر ایک بار درود شریف پڑھ کر یہ آیاتِ مبارکہ صرف ایک بار اتنی آواز سے پڑھئے کہ اُس کی آنکھ نہ کُھلے: (مدّت۱۱تا۲۱دن)
  بَلْ ہُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیۡدٌ ﴿ۙ۲۱﴾    فِیۡ لَوْحٍ مَّحْفُوۡظٍ ﴿٪۲۲﴾ (پ:۳۰، البروج:۲۱،۲۲)
ترجمۂ کنز الایمان:بلکہ وہ کمالِ شرف والا قرآن ہے لوح محفوظ میں۔
	یاد رہے! بڑا نافرمان ہو تو سوتے سوتے سرہانے وظیفہ پڑھنے میں اس کے جاگنے کا اندیشہ ہے خصوصاً جب کہ اس کی نیند گہری نہ ہو ،یہ پتا چلنا مشکل ہے کہ صرف آنکھیں بندہیں یا سور ہا ہے، لہٰذا جہاں فتنے کا خوف ہو وہاں یہ