Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
212 - 627
(4)والِدَین کے سامنے آواز دھیمی رکھئے،ان سے آنکھیں ہرگز نہ ملائیے، نیچی نگاہیں رکھ کر ہی بات چیت کیجئے۔
(5)ان کا سونپا ہوا ہر وہ کام جو خلاف شرع نہ ہو فوراً کر ڈالیں۔
(6)سنجیدگی اپنایئے۔ گھر میں تُو تُکار، اَبے تَبے اور مذاق مسخری کرنے، بات بات پر غصّے ہو جانے ، کھانے میں عیب نکالنے ، چھوٹے بھائی بہنوں کو جھاڑنے ، مارنے،گھرکے بڑوں سے اُلجھنے ، بحثیں کرتے رہنے کی اگر آپ کی عادَتیں ہوں تو اپنا رَوَیّہ یکسر تبدیل کر دیجئے ،ہر ایک سے مُعافی تَلافی کر لیجئے ۔ 
(7) گھر میں اور باہر ہر جگہ آپ سنجیدہ ہو جائیں گے تواِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ گھر کے اندر بھی ضَرور اِس کی بَرَکتیں ظاہِر ہوں گی۔
(8) ماں بلکہ بچّوں کی امّی ہو تو اُسے نیز گھر (اور باہَر)کے ایک دن کے بچّے کو بھی’’ آپ ‘‘کہہ کر ہی مخاطِب ہوں۔
(9)اپنے مَحَلّے کی مسجِدمیں عشا کی جماعَت کے وَقت سے لے کر دوگھنٹے کے اندر اندر سو جایئے ۔ کاش !تہجُّد میں آنکھ کُھل جائے ورنہ کم از کم نَماز ِفجر تو بآسانی (مسجِد کی پہلی صَف میں باجماعت )مُیَسَّر آئے اور پھر کا م کاج میں بھی سُستی نہ ہو ۔
(10) گھرکے افراد میں اگر نَمازوں کی سُستی ،بے پردَگی ،فلموں ڈِراموں اور گانے باجوں کا سلسلہ ہو اور آپ اگر سرپرست نہیں ہیں ،نیز ظنِّ غالب ہے کہ آپ کی نہیں سُنی جا ئے گی تو بار بار ٹَوکاٹَوک کے بجائے،سب کو نَرمی کے ساتھمکتبۃُ المدینہ سے جاری شُدہ سنّتوں بھر ے بیانا ت کی آڈیو/وِڈیو کیسٹیں اور سی ڈیز سنایئے دکھائیے، مَدَنی چینل دکھایئے۔اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  ’’مَدَنی نتا ئج‘‘ برآمد ہوں گے۔ 
(11)گھر میں کتنی ہی ڈانٹ بلکہ ما ر بھی پڑے ،صَبرصَبراور صَبر کیجئے۔اگر آپ زَبان چلائیں گے تو ’’مَدَنی ماحول ‘‘ بننے کی کوئی اُمّید نہیں بلکہ مزید بِگاڑ پیدا ہو سکتا ہے کہ بے جا سختی کرنے سے بسا اوقات شیطان لوگو ں کوضِدّی بنا دیتا ہے۔
(12) مَدَنی ماحول بنانے کا ایک بہترین ذَرِیعہ یہ بھی ہے کہ گھر میں روزانہ فیضا نِ سنَّت کا دَرس ضَرورضَرورضَرور دیجئے یا سنئے۔