Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
211 - 627
R پھر دیکھے کہ انگلی کتنا پانی لے کر لوٹتی ہے ۔‘‘(مسلم، کتاب الجنۃ، باب فناء الدنیا وبیان الحشر ، ص۱۵۲۹، حدیث:۲۸۵۸)
	اللہعَزَّوَجَلَّ ہمیں سچّی توبہ کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
(11)اہلِ خانہ اور دوستوں کی تنقید
	بعض حضرات توبہ کرکے اپنا طرزِ زندگی بدلنا چاہتے ہیں لیکن جونہی وہ کوئی عملی قدم اٹھاتے ہیں ان کے گھر والے آڑے آجاتے ہیں اور انہیں اس طرح سمجھاتے نظر آتے ہیں کہ’’ دیکھو ابھی تو تم جوان ہو ، بڑھاپے میں داڑھی رکھ لینا ،ابھی تو تمہاری شادی بھی کرنی ہے اگر تم کسی دینی ماحول سے وابستہ ہوگئے تو کوئی تمہیں اپنی لڑکی نہیں دے گا۔‘‘وغیرہ وغیرہ 
اس کا حل:
	اس سلسلے میں ذرا سی ہمّت کی ضرورت ہے ، اگر ارادہ پختہ ہو اور نگاہ رحمت ِ الٰہی پر ہو تو مشکل مراحِل بھی بآسانی طے ہوجایا کرتے ہیں۔ لہذا گھر والوں کی تنقید سے ہرگز مت گھبرائیں اور نہ ہی اُن کے ڈرانے پر خوف زدہ ہوں بلکہ اُن سے اُلجھے بغیر گناہوں کو ترک کرنے اور نیکیوں کا ذخیرہ جمع کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ اس ضمن میں شیخ ِ طریقت امیرِ اہل سنّت بانیِ دعوت ِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ ’’گھر میں مدنی ماحول بنانے کے مدنی پھولوں ‘‘پر عمل کرنا بے حد مفید ثابت ہوگا ۔
 ’’ یارَبِّ کریم!ہمیں مُتَّقِی بنا‘‘کے اُنّیس حروف کی نسبت
 سے گھر میں ’’مدنی ماحول‘‘ بنا نے کے19 مد نی پھول 
(1)گھر میں آتے جاتے بلند آواز سے سلام کیجئے۔
(2) والِدہ یا والِدصاحِب کو آتے دیکھ کرتعظیماً کھڑے ہو جایئے ۔
(3) دن میں کم از کم ایک بار اسلامی بھائی والِدصاحِب کے اور اسلامی بہنیں ماں کے ہاتھ اور پاؤں چوما کریں۔