Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
20 - 627
مُقَدّمَۃُ الاِمام النَّوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی
	تمام تعریفیں اُس خدائے بزرگ وبرتریکتاوقہار،غالب و بخشش فر مانے والے کے لئے جو اہلِ دل واہلِ نظر کی نصیحت ویاددہانی اور عقلمندوں اور عبرت حاصل کرنے والوں کی عبرت کے لئے رات کو دن سے بدلنے والا ہے۔ اور تمام تعریفیں اس ذات ِ پاک کے لئے ہیں جس نے اپنی مخلوق میں سے اپنے نیک بندوں کو خواب غفلت سے جگا کر انہیں دنیا سے بے نیاز، اپنی یاد وفکر میں مگن، دائمی ذکر کرنے والااور نصیحت قبول کرنے والا بنا دیا ۔ احوال اور طریقوں میں تبدیلی کے باوجود انہیں اپنی عبادت کے طریقے ،جنت کی تیاری ،اپنی ناراضی ا ور جہنم کو واجب کرنے والے امور سے بچنے کی توفیق عطا فرمائی ۔ میں اس خدائے بزرگ وبرتر کی بلیغ ،پاکیزہ ،اَشْمَل اورکامل ترین حمد کرتا ہوں۔ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ (عَزَّوَجَلَّ) کے سوا کوئی معبود نہیں جو مہربان، کریم او ررء وف رحیم ہے ، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) اللہ عَزَّوَجَلَّ کے خاص بندے ، اس کے رسول وحبیب و خلیل ،صراط مستقیم کی طرف راہنمائی کرنے والے اور دین قَوِیم کی دعوت دینے والے ہیں۔اُن پراور تمام انبیائے کرام ، انکی تمام آلِ پاک اور تمام صالحین پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت اور سلامتی ہو ۔
	اما بعد! 
	اللہ رَبُّ الْعِزَّت نے ارشاد فرمایا : 
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنۡسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوۡنِ ﴿۵۶﴾ مَاۤ اُرِیۡدُ مِنْہُمۡ مِّنۡ رِّزْقٍ وَّ مَاۤ اُرِیۡدُ اَنۡ یُّطْعِمُوۡنِ ﴿۵۷﴾ (پ۲۷، الذاریات:۵۶۔۵۷)
ترجمہ کنز الایمان:اور میں نے جن اور آدمی اتنے ہی (اسی) لئے بنائے کہ میری بندگی کریں ، میں ان سے کچھ رزق نہیں مانگتا اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھانا دیں۔
اس آیت میں تصریح ہے کہ انسانوں اور  جِنّوں کو اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عبادت کے لئے پیدا کیا گیا ہے، لہٰذا اُن پر لازم ہے کہ جس مقصد کے لئے پیدا کئے گئے ہیں اس کا اہتمام کریں اور زُہد و تقوی کے ذریعے دُنیوی لذَّات سے کَنارہ کش