بعد ِوصال خواب میں زیارت
نفس کی مخالَفت پرانعامِ خداوند ی:
جب آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے وصال کا وقت قریب آیا تو سیب کھانے کی شدید خواہش ہوئی۔جب سیب لائے گئے تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے نہ کھائے ۔بعد ِوصال اہلِ خا نہ میں سے کسی نے خواب میں دیکھ کر پوچھا : مَافَعَلَ اللہُ بِکَ؟یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپکے ساتھ کیا معاملہ فرمایا ؟ کہا :اللہ عَزَّوَجَلَّ نے میرے تمام اعمال قبول فرما لئے اورمیری مہمان نوازی کی گئی اور مجھے سب سے پہلے جو چیز کھانے کو دی گئی وہ سیب تھے ۔
وَلی کی بے اد بی کاانجام :
ایک شخص اِمام نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکی قبر پر آیااور ہاتھ سے اشارے کرکے کہنے لگا :تم وہی ہو جو امام اَوْزَاعِی سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کرتے تھے کہ ’’میں اس مسئلہ میں یہ کہتا ہوں ‘‘ ابھی وہ شخص اپنی جگہ سے کھڑا بھی نہ ہوا تھا کہ اسکے پاؤں پر بچھو نے ڈنک مار دیا ۔(اور یوں اسے ایک ولی کی گستاخی کی سزا ملی )
بِلّی نے زبان کھینچ لی :
ایک شخص آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے خلاف بہت زیادہ باتیں کیا کرتا تھا جب اس کا انتقال ہوا تو جس جگہ اسے غسل دیاجا رہاتھا وہاں ایک بلّی آئی اور اس کی زبان کھینچ لی ۔ اس طرح یہ واقعہ لوگوں کے لئے عبرت بن گیا ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّہمیں اولیائے کرا م رَحِمَھُمُ اللہُ السَّلَامکی گستاخی وبے ادبی سے محفوظ رکھے۔ ان کے فُیُوض برکات سے مُسْتَفِیْض فرمائے ۔ ان کے صدقے ہمیں دینِ متین کی خوب خوب خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
(ملخصا ا زمنھاج السو ی فی ترجمۃ الامام النووی ملحق تہذیب الاسماء واللغات)
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم