بھی اپنے گناہوں سے توبہ کر کے جنت میں داخل ہو سکتے ہیںلیکن موت کے وقت توبہ کادروازہ بند ہو جائے گا ۔اِس سے پہلے کہ یہ دروازہ بند ہو ہمیںاپنے گناہوں سے سچّی توبہ کر کے قراٰن وسنت کا راستہ اپنا لینا چاہئے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں خوفِ خدا عشقِ رسول اور فکرِ آخرت کا جذبہ نصیب ہوتا ہے ۔ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیے اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ اپنے اندرمَدَنی اِنقلاب محسوس کریں گے ۔اللہ عَزَّوَجَلَّہمیں تا دمِ آخر دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
روح کب نکلی پتا ہی نہیں چلا
کسی نےحضرتِ سیِّدُنا امام محمد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَد کو خواب میں دیکھ کر پوچھا :’’ کَیْفَ کُنْتَ فِیْ حَالِ النَّزْع‘‘ یعنی موت کے وقت آپ کی کیا کیفیت تھی؟ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے ارشاد فرمایا : میں اس وقت مُکَاتَب غلام کے متعلق ایک مسئلہ میں غور و فکر کر رہا تھا مجھے تو پتا ہی نہیں چلا کہ میری روح کب نکلی۔
(152 رحمت بھری حکایات ،ص ۱۳۵ ،مکتبۃ المدینہ)