Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
185 - 627
مَدَنی گلدستہ 
اِسْتِغْفَار‘‘کے7حروف کی نسبت سے حد یثِ مذکور
 اور اس کی وضاحت سے ملنے والے 7 مَدَنی پھول
(1)ہمارا کریم ربّ سچّی توبہ کرنے والوں کی توبہ قُبول فرماکر انہیں اپنے سایۂ رَحمت میں جگہ عطا فرماتا ہے ۔ 
(2)توبہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی خوشنودی کا سبب ہے۔
(3) کہنا کچھ چاہتا تھا زبان سے کفر کی بات نکل گئی تو کافر نہ ہوا۔ یعنی جب کہ اس اَمر سے اِظہار ِنفرت کرے کہ سننے والوں کو بھی معلوم ہوجائے کہ غلطی سے یہ لفظ نکلا ہے ۔( بہار شریعت، ۱/ ۴۵۶، حصہ ۹)
(4) اللہعَزَّوَجَلَّ کی رَحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ بندوں کو کبھی مایوس نہیں کرتا ۔
(5) مصیبت زدہ و غمگین دل سے نکلی ہوئی دُعابہت جلدقَبول ہوتی ہے۔
(6)اِستِغفَار کو اپنا وظیفہ بنا لینا چاہیے کہ اس سے دین ودنیا کی بے شمار بھلائیاں ملتی اورآفتیں دور ہوتی ہیں۔
(7) توبہ واِستِغفَار میں جتنی زیادہ شَرمِندَگی اور عاجزی ہوتی ہے اتنی ہی زیادہ ربِّ کریم کی رَحمت متوجہ ہوتی ہے۔ 
	اے اللہعَزَّوَجَلَّ ہمیں گناہوں کی آفت سے محفوظ رکھ۔گناہ ہو جانے پر سچّی توبہ اور اس پر اِسْتِقَامَت کی توفیق عطا فرما۔ہم پر ہر آن اپنی رَحمت کا سایہ رکھ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنَ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
٭٭٭٭٭٭