جس نے اسے دن کے وقت ایمان و یقین کے ساتھ پڑھا پھر اسی دن شام ہونے سے پہلے اس کا انتقال ہوگیا تو وہ جنتی ہے اور جس نے رات کے وقت اسے ایمان و یقین کے ساتھ پڑھا پھر صبح ہونے سے پہلے اس کا انتقال ہو گیا تو وہ جنتی ہے۔
مدنی گلدستہ
’’نبی‘‘ کے 3 حروف کی نسبت سے حدیثِ مذ کور
اور اس کی وضاحت سے ملنے والے 3 مَدَنی پھول
(1)توبہ کی بڑی فضیلت ہے کہ خود حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم دن میں کئی مرتبہ اِستِغفَار فرمایا کرتے تھے۔ (2)ہمیں بھی روزانہ کم از کم ستر مرتبہ توبہ و اِستِغفَار کرنی چاہیے کہ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بھی ستر مرتبہ اِستِغفَارفرمایا ۔
(3)اِستِغفار سے گناہ بھی معاف ہوتے ہیں ، اللہ عَزَّوَجَلَّ بھی خوش ہوتاہے اوریہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنت بھی ہے ۔
توبہ کا موقع ملنا بھی بہت بڑی سعادت کی بات ہے بہت سے لوگوں کو توبہ کا موقع بھی نہیں ملتا اور وہ بغیر توبہ کئے اس دارِ فانی سے چلے جاتے ہیں ،موت کا کوئی بھروسہ نہیں اس لئے ہمیں بھی بکثرت توبہ واِستِغفار کرنی چاہیے ۔ اللہعَزَّوَجَلَّ سے دعا ہے کہ ہمیں گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے ،مرتے وقت کلمۂ طیبہ نصیب فرمائے اور پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے جلووں میں مدینے میں شہادت کی موت عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
٭٭٭٭٭