بچہ لے کر حاضر خدمت ہوئی جسے مرگی کا مرض تھا۔طبیبوں کے طبیب اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس کی ناک کا بانسہ پکڑکر فرمایا: نکل !میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کارسول محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہوں۔ واپسی پر جب اس عورت سے بچے کے متعلق پوچھا تو عرض گزار ہوئی : اُس ذاتِ پاک کی قسم جس نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو نَبِیِّبرحق بنا کر بھیجا! آپ کے بعد ہم نے اس میں کوئی تشویش والی بات نہ پائی ( یعنی ذرہ بھر بھی بیماری کا اثر نہ پایا)۔ (مسند امام احمد،حدیث یعلی بن مرۃ الثقفی، ۶/۱۷۸، حدیث:۱۷۵۷۶)
ہاں یہیں کرتی ہیں چڑیاں فریاد ہاں یہیں چاہتی ہے ہرنی داد(1) اِسی دَر پر شُتُرانِ ناشاد(2) گلۂ رنج و عنا(3) کرتے ہیں
اپنے مولیٰ کی ہے بس شان عظیم جانور بھی کریں جن کی تعظیم سنگ کرتے ہیں ادب سے تسلیم پیڑ سجدے میں گرا کرتے ہیں
ہمارے پیارے آقا مدینے والے مصطفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکیسے کریم ورحیم ہیں کہ کسی کا دکھ درد نہیں دیکھ سکتے ۔انسان تو انسان آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجانوروں پر بھی خوب شَفقَت وکرَم فرماتے اور دوسروں کو بھی اس کی تاکید فرماتے ۔ ہمارے نبی کو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے بے شمار اِختیارات عطا فرمائے ہیں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجانورں کی بولی سمجھتے ، ان کی فریاد رَسی فرماتے اور کسی کو کیسی ہی جسمانی روحانی بیماری یا پریشانی ہوتی ،آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنظرِ کرم فرماتے تو اُس کی بیماریاں اور مصیبتیں دور ہو جاتیں۔گناہوں کا مریض آتا تو نگاہِ نبی سے مرضِ عِصیاں کا قَلَع قَمَع(یعنی خاتمہ )ہو جاتا۔ ہمیں بھی مرضِ عِصیاں نے جاں بَلَب(مرنے کے قریب) کر دیا ہے ہم طبیبوں کے طبیب، اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ ِبے کس پناہ میں عرض کرتے ہیں :
ایک میں کیا مرے عصیاں کی حقیقت کتنی مجھ سے سو لاکھ کو کافی ہے اشارہ تیرا
تم جو چاہو تو ابھی مَیل مرے دل کے دُھلیں کہ خدا دل نہیں کرتا کبھی میلا تیرا
ِاسْتِغْفَارکرنے کے بے شمار فضائل و برکات ہیں ، شیخ طریقت امیرِ اہلسنت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی پنج سورہ میں اِسْتِغْفَار کے 5فضائل ذکر
(1) ہرنی اپنے غم کی فریاد کر کے آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے مدد طلب کرتی ہے(2)پریشان حال اونٹ (3) بھوک اور غم کا شکوہ