(9)اگر گناہ سے بچنے کا پختہ ذہن ہو تواللہ عَزَّوَجَلَّ گناہ سے بچنے کے اسباب پیدا فرما دیتا ہے۔
(10)دل کی گہرائیوں سے نکلی ہوئی نیکی کی دعوت بہت جلد اثرکرتی ہے اور پتھر دلوں کوبھی موم کردیتی ہے۔
(11) امانت کی ادائیگی میں حُسنِ سُلُوک کا مظاہرہ کرنا ،مصیبتوں کے ٹَل جانے کا سبب ہے۔مزدوروں کی پوری پوری اجرت اداکردینابہت ضروری ہے اگر کوئی مزدور اپنی اجرت چھوڑ کر چلاجائے پھر کچھ عرصہ بعد مطالبہ کرے تو حُسنِ سُلُوک کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے اجرت دینا ضروری ہے ۔
(12)غریبوں اورمزدوروں کے ساتھ بھلائی کرنا بہت عظیم نیکی ہے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں والدین کی اطاعت وفرمانبرداری،اپنی عِصمت کی حفاظت ، لوگوں کے حقوق کی ادائیگی، امانت وتقویٰ اور اِخلاص کی دولت سے مالا مال فرمائے ، ہر کام اپنی رضا کے لئے کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم سب کا خاتمہ ایمان پر فرمائے!اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الاَْمِیْنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
٭٭٭٭٭
حاسد کب خوش ہوتا ہے؟
حضرتِ سَیِّدُنا امیر معاویہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : میں ہر شخص کو راضی کرسکتا ہوں سوائے ا س شخص کے جو میری کسی نعمت سے حسد کرتا ہے کیونکہ وہ اسی وقت راضی ہوگا جب وہ نعمت مجھ سے چھن جائے گی۔ (الزواجر عن اقتراف الکبائر، ۱/۱۱۶)