Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
152 - 627
مشغول ہو گیا۔ (ذم الھوی، الباب الثانی والثلاثون فی فضل من ذکر ربہ فترک ذنبہ، ص۲۰۵)
(4) حضرتِ سیِّدُنا یوسف عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی زیارت 
	حضرتِ سَیِّدُنا عبدالرحمن بن زید بن اَسلم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَ کْرَم فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُناعَطَا بن یَسَار اورحضرت سیِّدُنا سلیمان بن یَسَارعَلَیْہِمَا رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار چند رفقاء کے ہمراہ حج کے لئے روانہ ہوئے۔ مقامِ’’اَبْوَائ‘‘پر قافلے نے قیام کیاتو قافلے والے کسی کام سے چلے گئے جبکہ حضرت سیِّدُناعطا بن یَسَار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار سامان کے قریب نماز پڑھنے لگے۔ابھی کچھ ہی دیر گزری تھی کہ قریبی بستی سے ایک حسین وجمیل عورت آئی اور آپ کو گناہ کی دعوت دینے لگی آپ نے اس سے فرمایا : ’’جا!یہاں سے چلی جا! ‘‘ عورت مسلسل دعوتِ گناہ دیتی رہی اور آپ انکار کرتے رہے۔یہاں تک کہ آپ نے رونا شروع کردیا۔ آپ رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی گریہ و زاری دیکھ کر وہ بھی رونے لگی ۔ اتنے میں حضرتِ سیِّدُناسلیمان بن یَسَار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار  آپہنچے۔ آپ رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو روتا دیکھ کر وہ بھی رونے لگے ۔پھر شرکائے قافلہ میں سے جو بھی وہاں آتا انہیں دیکھ کر رونا شروع کردیتا۔ پھروہ عورت اپنی بستی کی طرف چلی گئی ۔ دوسرے لوگ بھی ایک ایک کرکے کھڑے ہوئے اور اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوگئے۔کسی نے بھی حضرتِ سیِّدُنا عَطَاء رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے رُعب وجلال کے سبب اس عورت اور رونے کے متعلق نہ پوچھا ۔ 
	حضرتِ سَیِّدُنا سلیمان بن یَسَارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار فرماتے ہیں کہ ایک دن میں نے ہمت کرکے پوچھا: ’’اے میرے بھائی! اس عورت کا کیا قصہ تھا؟‘‘ فرمایا:’’میں تمہیں سارا واقعہ بتاتاہوں لیکن خبردار! جب تک میں زندہ رہوں تم کسی کو نہ بتانا۔‘‘ پھر آپ نے پو را واقعہ سنا یا اور کہاکہ اسی رات مجھے خواب میں حضرتِ سَیِّدُنا یوسفعَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی زیارت نصیب ہوئی، میں رونے لگا، حضرتِ سَیِّدُنا یوسف  عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  نے ارشاد فرمایا :’’ تمہیں کس چیز نے رُلایا ہے ؟‘‘ میں نے عرض کی:’’اے اللہعَزَّوَجَلَّ کے نبی عَلَیْہِ السَّلام! میرے ماں باپ آپ عَلَیْہِ السَّلَام پر قربان!  مجھے آپکے قید میں جانے ، حضرتِ سیِّدُنایعقوب  عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  سے